پرنس ولیم کے اپارٹمنٹ کی تزئین نو کے مصارف کا دفاع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

پرنس ولیم کے اپارٹمنٹ کی تزئین نو کے مصارف کا دفاع

لندن
پی ٹی آئی
برطانوی شاہی خاندان نے پرنس ولیم اور ان کے خاندان کے لئے گیسنگٹن پیالس کی تزئین نو پر آنے والے مصارف کو جائز قرار دیا ہے ۔ قبل ازیں بعض گوشوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ ٹیکس دہندگان پر4ملین پاؤنڈ کا بار پڑے گا۔ پرنس ولیم اور انکی اہلیہ کیتھرین کے لئے17ویں صدی کے پیالس اپارٹمنٹ کی تزئین نو اور صورت گری ، وسیع تر تعمیراتی امور پر محیط ہے جن میں ایک نئی چھت کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ بی بی سی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس پر آنے والے مصارف کی مجموعی رقم کی تصدیق شاہی خاندان کی جانب سے ہنوز زیر التوا ہے تاہم آئندہ ہفتہ اس کی اشاعت کا امکان ہے ۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین کی خاتون ترجمان کے مطابق یہ ڈیوک اور ڈچیس آ ف کیمرج کی واحد سرکاری قیامگاہ ہے ۔ پرنس ولیم اور کیتھرین نے یہاں طویل عرصہ گزارنے کا فیصلہ کررکھا ہے ۔ خاتون ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اسبسطاس ہٹادیا گیا ہے اور بجلی کا از سر نو انتظام ہورہا ہے ۔ خاتون ترجمان نے یہ وضاحت بھی کی کہ ہمیں اس حقیقت پر بھی توجہ مرکوز رکھی ہوگی کہ کنسنگٹن پیالس قدیم یادگاروں کی فہرست میں شامل ہے اور تزئین و تعمیر امور کو انگلش ہیرٹیج کی منظوری ضروری ہے ۔ پرنس ولیم اور کیتھرین اندرونی سامان آرائش، مثلاً پردوں اور قالینوں کے مصارف خود ہی برداشت کررہے ہیں اور فضول خرچی سے گریز بھی کررہے ہیں۔

UK royals defend palace refurbishment cost

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں