مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے - صدر سری لنکا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے - صدر سری لنکا

کولمبو
آئی اے این ایس
سری لنکا صدر مہندراراجا پکشا نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے انفرادی یا گروہوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ صدر نے اپنے پیام میں انتباہ دیا کہ سری لنکا میں خانہ جنگی کے بعد حالیہ پرتشدد واقعات کے سبب امن و استحکام کی صورتحال غیر یقینی کیفیت کی شکار ہوگئی ہے ۔ انہوں نے سری لنکائی عوام پر زور دیا کہ موجودہ صورت حال کو سمجھیں اور تمام توقعات کے ساتھ باہمی طور پر کام کرنے کو یقینی بنائیں ۔ صدر کے مطابق کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا ، میں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر یہاں بدھسٹوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجہ میں کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں اور بیشتر افراد زخمی بھی ہوگئے تھے ۔ کل بھی یہاں ایک مسلمان کی کپڑے کی دکان کو نذر آتش کردیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کسی سازش کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے ۔

Sri Lankan President orders crackdown on hate groups

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں