مانسون کے آغاز میں 45 فیصد کم بارش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

مانسون کے آغاز میں 45 فیصد کم بارش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک میں اس مرتبہ کمزور مانسون ہونے کا اشارہ ملتا ہے جب کہ مانسون کے پہلے مرحلہ میں توقع سے45فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں صرف43.4ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ یکم جون تا17جون کو عام طور پر78.8ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ تاہم محکمہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جولائی اور اگست میں صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔ مانسون کے36سب ڈیویژنوں کے منجملہ ایک ڈیویژن میں زیادہ ہوئی ، 7میں معمول کے مطابق جب کہ18میں کم بارش ہوئی ۔ اور10ڈیویژنوں میں خشک سالی کی صورتحال ہے ۔ شمال مغربی ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں صرف13.6ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ28.7ایم ایم بارش ہونا چاہئے ۔یہ معمول سے53فیصد کم ہے ۔ وسطی ہندوستان میں52فیصد کم بارش ہوئی اور66.2ایم ایم کے مقابل صرف31.7ایم ایم بارش ہوئی ۔ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان کی بھی تقریباً یہی صورتحال ہے ۔ ان علاقوں میں191.2ایم ایم کی جگہ100.1ایم ایم بارش ہوئی ۔ جنوبی ہندوستان میں اگرچہ 87.6کے مقابل64.0ایم ایم بارش ہوئی لیکن پھر بھی یہ معمول سے بے حد کم ہے ۔، کیرالا ،ساحلی کرناٹک ، گوا ، مہاراشٹ ، تلنگانہ اور ودربھ علاقوں میں بھی کم بارش دیکھی گئی جب کہ ساحلی آندھرا پردیش ، جھارکھنڈ ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کے مراہٹواڑہ علاقہ میں بے حد کم بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اپریل میں پیش قیاسی کی تھی کہ مانسون معمول سے95فیصد کم ہوسکتا ہے ۔

45 percent less rain at the beginning of monsoon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں