Telangana CM KCR Fires On TV9 And Andhra Jyothi News
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج اس وقت برہم ہوگئے جب انہیں پتہ چلا کہ آندھرا کامیڈیا (پرنٹ و الیکٹرانک) تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی اخبارات و ٹی وی پر توہین آمیز انداز میں پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آندھرا میڈیا کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی حد میں رہیں۔ گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر کا جواب دیتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ نے ارکان کو تلگو اخبارات میں شائع شدہ کارٹونس اور مضامین کے تراشے دکھائے اور ٹی وی چینلوں کے ریکارڈ کردہ پروگرامس کی جھلک بھی دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا کا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تلنگانہ کی تشکیل کا مخالف تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا کے میڈیا نے عبوری اسپیکر کے جانا ریڈی کی شبیہ مسخ کرتے ہوئے انہیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں پیش کیا ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وآندھرا پردیش میڈیا کے خلاف کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے جیسا کہ ٹاملناڈو میں چیف منسٹر جے جیہ للیتا نے وہاں کے میڈیا کے خلاف کیا تھا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں