13/جون لکھنؤ یو۔این۔آئی
اتر پردیش میں کئی مقامات پر گزشتہ رات آنے والی آندھی نے تباہی مچادی ۔ اس دوران گرنے والے درختوں اور مکانات کے ملبے میں دب کر پوری ریاست میں30سے زیادہ افراد کی موت ہونے کی اطلاع ہے ۔ آندھی طوفان کے سبب دارالحکومت لکھنو، کانپور، بریلی، علی گڑھ ، میرٹھ اور مرادآباد اضلاع میں جگہ جگہ بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبے گر پڑے جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی اور مواصلات میں رکاوٹ آئی ۔ اس درمیان چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آندھی طوفان سے ہونے والے جان و مال کے نقصان پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے قدرتی آفت سے مرنے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یادو نے حکام کو آندھی طوفان میں زخمی ہونے والے افراد کو مکمل طبی امداد فراہم کرانے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ اندرا نگر کے منشی پلیا علاقہ میں ایک درخت گرنے سے آمد و رفت میں رخنہ پڑا اور سیکٹر19میں پانی کے ٹنکر کے پاس بجلی کے کھمبے گرنے سے علاقہ کی برقی چلی گئی ۔ کانپور، لکھنو ریل ڈویژن پرسگنل نظام میں خرابی آجانے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جس سے امر پالی، اکسپریس ، گورکھ پور باندرہ ایکسپریس ، پشپک ایکسپریس سمیت کئی ایکسپریس اور پاسنجر ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ کانپور ڈویژن میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے دیوار اور درخت گرنے سے کم از کم9افراد کی موت ہوگئی ۔، مندھنا ، چوبے پور، شیوراج پور ، بلبور، راوت پور اور پتارا علاقوں میں ہونے والے علیحدہ علیحدہ واقعات میں9افراد ی موت اور12سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہردوئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق بلگرام تحصیل کے تحت اسرار پور گاؤں میں ایک دیوار گر گئی جس کے ملبہ میں دب کر ماں رما کانتی اور اس کے بیٹے پریانشو کی موت ہوگئی جب کہ ایک دیگر زخمی ہوگیا ۔ ایک علیحدہ واقعہ میں راگھو پور بازار میں چھوی ناتھ کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی جب کہ شیوال پورواگاؤں اور مادھوا گنج علاقہ میں شکلا پور گاؤں میں دیوار گرنے سے کامنی نامی ایک عورت اور انکت کی موت ہوگئی ۔ قنوج میں تیز آندھی اور بارش کے سبب درخت گرنے سے تین لوگوں کے مرنے کی اطلاع ہے ۔ یہاں درجنوں بجلی کے کھمنے گرے سے علاقہ میں برقی کی سربراہی میں رخنہ پڑا ہے جو آج صبح تک بحال نہیں کی جاسکی تھی۔ اناؤ کے بانگر مؤ میں درخت گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی اور تین دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔ ہر دوئی میں آندھی اور بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں کم از کم سات لوگوں کے مرنے کی خبر ہے ۔ اٹاوا میں آندھی کی وجہ سے ہونے والے علیحدہ علیحدہ حادثات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے اور 12سے زائد زخمی ہوگئے ۔Duststorm claims over 30 lives in UP; CM announces help
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں