عالمی تشدد میں شام سرفہرست - افغانستان دوسرے نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-21

عالمی تشدد میں شام سرفہرست - افغانستان دوسرے نمبر پر

واشنگٹن
یو این آئی
دنیا میں گزشتہ سال سب سے زیادہ خراب حالات شام کے رہے جب کہ افغانستان دوسرے اور سوڈان تیسرے نمبر پر رہا ۔ پاکستان کو گزشتہ سال دہشت گردی اور دیگر واقعات کی بناء پر تشدد سے متاثر دنیا کا نواں بدترین ملک قرار دیا گیا ۔ یہ منفی اعزاز پاکستان کو گلوبل پیس انڈیکس(عالمی امن فہرست) میں حاصل ہوا جس میں امن و امان کے حوالے سے162بہترین اور بدترین ممالک کی درجہ بندی کی گئی ۔ اس فہرست میں عراق چوتھے، صومالیہ پانچویں، سوڈان چھٹے، جمہوریہ وسطی افریقہ ساتویں ، جمہوریہ کانگو آٹھویں ، اور شمالی وکریا دسویں نمبر پر رہا۔ گلوبل پیس انڈیکس میں ہر ملک کی دہشت گردانہ سرگرمیاں ، داخلی و بیرونی تنازعات ، بے گھر افراد کی تعداد، سیاسی تشدد، قتل کے واقعات اور مسلح سیکوریٹی اہلکاروں کی تعداد سمیت 22زمروں کے مد نظر رکھ کر رینکنگ کی گئی، جس کے مطابق آئس لینڈ نے دنیا کے سب سے پرامن ملک کا اعزاز اپنے نام کیا۔ آئس لینڈ کے بعد دوسرا پرامن ترین ملک ڈنمارک رہا جس کے بعد آسٹریا تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے، سوئٹزر لینڈ پانچویں، فن لینڈ چھٹے، کینیڈا ساتویں ، جاپان آٹھویں ، بیلججئیم نویں اور ناروے تشدد سے پاک دسواں بہترین ملک رہا۔

Syria overtakes Afghanistan as world's least peaceful nation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں