سری لنکا میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد فوج طلب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

سری لنکا میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد فوج طلب

سری لنکا میں بدھسٹوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپ تھمنے کا نام نہیں لیتی اور تشدد کے واقعات اب نئے علاقوں میں پیش آنے لگے ہیں۔ سیاحوں میں مقبول علاقہ میں رات کئی نئے واقعات پیش آئے ، کرفیو کا نفاذ بھی کارگر ثابت نہ ہوا ۔ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد مکانوں کو نذر آتش کردیا گیا اور تجارتی اداروں پر بھی حملے ہوئے ۔ اب تک4افراد فساد کی نذر ہوچکے ہیں ۔، کرفیو کے باوجود حالات پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد حکومت نے فوج تعینات کردی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ الوتھ گاما اور بیرو والا علاقہ میں کشیدگی کے بعد سری لنکائی افواج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ ملک کے جنوب مغربی علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ کے بعد پولیس کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ۔ متاثرہ علاقے دارالحکومت کولمبو سے60کلو میٹر کے فاصلہ پر جنوب میں واقع ہیں جہاں سیاحوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے ۔، مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ ایک پولیٹری فارم کے نگراں کا سر قلم کردیا گیا ۔ لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات کے دوران یہ قتل کی واردات پیش آئی ۔ بلوائیوں کے ایک گروپ نے شرپسندی کے دوران پولٹری فارم کے نگراں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی ہے جب کہ80سے زائد افراد زخمی ہیں ۔، مقامی باشندوں کے مطابق فسادات کی پرچھائیاں اب نئے علاقوں پر بھی پڑنے لگی ہیں ۔ الوتھ گاما کے مضافاتی علاقہ ویلی پینا میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے ۔ انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی دیکھتی رہی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ۔ پولیس نے تاہم ان الزامات کو مسترد کردیا ۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ آتشزدگی کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔50مسلح افراد پر مشتمل گروپ مکانوں اور دکانوں کو نذر آتش کرتا رہا علاقہ میں1300پولیس ملازمین تعینات ہیں۔ کرفیو نافذ ہے ۔ اس کے باوجود تشدد میں اضافہ جاری ہے ۔ پولیس نے8بلوائیوں کو گرفتا ر کرنے کا دعویٰ کیا تاہم انہیں رہا بھی کردیا گیا ۔ جنوری میں جریزہ میں مذہبی جھڑپوں کے بعد یہ تازہ واقعہ ہے ۔ گزشتہ سال کولمبو میں بھی مذہبی جھڑپیں ہوئی تھیں ۔ اتوار کی شب فورسیز آف بدھسٹ پاور اور مسلم اقلیت کے درمیان فرقہ وارانہ فساد بھڑک اٹھا تھا ۔ سری لنکا کی آبادی20ملین ہے جس کا10فیصد حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔ فرقہ وارانہ فساد کا واقعہ ایک ریالی کے دوران پیش آیا تھا ۔ ریالی کا اہتمام بودو بالا سینا(بی بی ایس) نے کیا تھا۔ ریالی مسلم آبادیوں بیرووالا ،دھرگاٹاون، الوتھ گاما سے گزری تھی۔

Sri Lanka deploys Army as riots continue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں