نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

ہندوستان کے ایک اعلیٰ سفارفتکار نے آج کہا کہ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں ہندوستان کے اچھے دوست ہیں اور صدارتی انتخاب میں جو کوئی صدر بنے گا ہندوستان ان کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کرے گا ۔ ہندوستانی سفیر برائے افغانستان امر سنہا نے کہا کہ افغانستان میں نئی تشکیل دی جانے والی حکومت کے ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں گے۔ انہوں نے کہا جو بھی صدر بنے دونوں ہندوستان کے اچھے دوست ہیں اور ہم ان کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں گے ۔ وہ ہندوستان کو ایک حقیقی دوست کے طور پر دیکھتے ہیں ۔، سنہا نے کہا کہ ہند۔ افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے رخصت پذیر صدر افغان حامد کرزئی کی دہلی میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا بھی حوالہ دیا۔

India will work closely with new Afghan govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں