برطانیہ میں جبری شادی قابل سزا جرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

برطانیہ میں جبری شادی قابل سزا جرم

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس قانون ساز کا خیر مقدم کیا، جس کے ذریعہ جبری شادی کو جرم قرار دیا گیا ۔ انہوں نے فخریہ اندا ز میں کہا کہ انہوں نے اس لعنت کے خاتمہ کے لئے قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبری شادی ایک ایسا جرم ہے جس کو ہمارا ملک اور ہمارا معاشرہ برداشت نہیں کرسکتا ۔ جو جبری شادی سے متاثر ہوتا ہے وہ جسمانی طور پر اور جنسی طور پر جذبات طور پر زیادتی کا شکار ہوتا ہے ۔ اس جرم کے مرتکب ہونے والے کو سات سال قید کی سزا ہوگی ۔ اس قانون کا اطلاق نہ صر ف برطانیہ میں ہوگا بلکہ برطانوی شہری بیرون جو ملک اس قانون کی خلاف ورزی کریں گے ان پر بھی اس کا اطلاق ہوگا ۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ اس لعنت کو ختم کرنے برطانیہ عالمی طور پر آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں بین الاقوامی چوٹی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لائیں گے ۔ اس لعنت سے خواتین اور لڑکیوں کو بچانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ خواتین سے جبری شادی اور خواتین کی ختنہ کے تدارک کا اہتمام کیا جائے گا۔

New UK law criminalises forced marriage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں