پاکستانی عسکریت پسندوں کو افغانستان میں داخل ہونے سے روکنے کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

پاکستانی عسکریت پسندوں کو افغانستان میں داخل ہونے سے روکنے کی درخواست

وزیر اعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی سے ان عسکریت پسندوں کے لئے اپنے ملک میں داخلہ کی راہیں مسدود کرنے کی درخواست کی ہے جو پاکستانی افواج کی شدید کارروائی سے بچنے کے لئے افغانستان کا رخ کررہے ہیں ۔ دفتر وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے شریف اور کرزئی کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کے خلاف تعاون کی درخواست کی گئی ہے ۔ دونوں قائدین کے درمیان ٹیلی فونی بات چیت سے قبل اطلاعات عام ہوئی تھیں کہ2ہزار افراد جان بچانے کے لئے سر حد پار افغان علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ فوج نے اتوار سے شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے خلاف شدید کارروائی شروع کردی ہے ۔ دریں اثناء ایر فورس جیٹ طیاروں نے دتہ خیل علاقہ میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ ایک سیکوریٹی عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آج کی اس کارروائی میں کم از کم15جنگجوہلاک ہوئے ۔ ضرب عصب سے موسوم کارروائی کے دوران184جنگجوؤں کے علاوہ8فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ایک اور عہدیداق نے بتایا کہ فوج آغاز رمضان المبارک سے قبل ہی اس مہم کی تکمیل کی خواہاں ہے۔رمضان المبارک کا آغاز ماہ رواں کے اواخر میں ہے ۔ فوجی سربراہ راحیل شریف نے اس مشن کے پیش نظر دورہ سری لنکا ملتوی کردیا ہے ۔ وہ آج4روزہ دورہ پر روانہ ہونے والے تھے ۔ ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا کا چار روزہ دورہ صرف شمالی وزیرستان میں جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائی کے پیش نظر ملتوی ہوا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون معاہدہ ہے ۔ پاکستانی افواج نے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ایر پورٹ پر دہشت گرد حملوں کے بعد اتوار کو جنگجوؤں کے خلاف شمالی وزیرستان علاقہ میں فوجی کارروائی شروع کی ۔، گزشتہ ہفتہ کے دہشت گرد حملہ میں40افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں10از بک جنگجو شامل ہیں ۔، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جھڑپ سے دہشت زدہ علاقائی باشدے بنو سٹی کا رخ کررہے ہیں جہاں حکومت نے ان کے لئے کیمپس قائم کررکھے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر قادری بلوچ کو لڑائی کے سبب نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مامور کر رکھا ہے۔

Nawaz Sharif tells Hamid Karzai to stop fleeing militants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں