ڈرامہ تمہاری امریتا کو پھر سے شروع کیا جائے - شبانہ اعظمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

ڈرامہ تمہاری امریتا کو پھر سے شروع کیا جائے - شبانہ اعظمی

drama tumhari amrita
سینئر ادا کارہ و سماجی کارکن شبانہ اعظمی ڈرامہ’’ تمہاری امریتا‘‘ کا احیاء چاہتی ہیں جس میں مرحوم ادا کارو فاروق شیخ بھی ہوا کرتے تھے ۔ یہ ڈرامہ دودہے قبل شروع کیا گیا تھا ۔ فیروز عباس خان اس ڈرامہ کے ڈائرکٹر ہیں۔ شبانہ کا کہنا ہے کہ وہ ان(فیروز) پر زور دے رہی ہیں کہ اس کا احیاء کیا جائے ۔ شبانہ نے آج ٹوئٹر پر بتایا کہ کہ میں فیروز خان پر زور دے رہی ہوں کہ وہ ایک نئی کاسٹ کے ساتھ اس ڈرامہ کا احیاء کریں ۔ کیا آپ فاروق شیخ اور میرے بجائے زلفی اور امریتا کے رول میں کسی اور کا نام تجویز کرسکتے ہیں؟ واضح رہے کہ یہ ڈرامہ21سال تک چلا اور دسمبر2013میں فاروق شیخ کی موت کے بعد بند ہوگیا۔

Shabana Azmi wants 'Tumhari Amrita' to be revived

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں