ٹی وی شو یدھ کی تشہیر کے لیے امیتابھ بچن بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

ٹی وی شو یدھ کی تشہیر کے لیے امیتابھ بچن بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں

Amitabh-Bachchan-promotes-TV-series-Yudh-BSE
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج صبح بمبئی اسٹاک ایکسچینج(بی ایس ای) کی گھنٹی بجائی ۔ یہ اقدام ایک ٹی وی شو ’’یدھ‘‘ کی تشہیر کا حصہ تھا۔ امیتابھ بچن چھوٹے اسکرین پر پیش ہونے والے پروگرام میں پہلی بار بطور اداکار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ شو سونی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چیانل پر پیش ہوگا ۔ بعد میں امیتابھ بچن نے اخبا رنویسوں کو بتایا کہ’’بمبئی اسٹاکایکسچینج میں آنا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔ بگ بی نے جو سوٹ زیب تن کئے ہوئے تھے ، صبح9بج کر15منٹ پر گھنٹی بجائی(جو کاروبار کے آغاز کی علامت ہے ) امیتابھ بچن شو’’یدھ‘‘ میں ایک رئیل اسٹیٹ تاجر ، شانتی کنسٹرکشن پرائیوٹ لمٹیڈ کے مالک یدھشٹر سیکروارکال رول ادا کررہے ہیں ۔ تشہیری اقدام کے طور پر انہوں نے آج کے لئے بی ایس ای کی فہرست میں اس کمپنی کا نام شامل کیا اور بتایا کہ ’’میں، اس سیرئیل میں کمپنی کے مالک کا رول ادا کررہ اہوں۔ اس کمپنی کے تحت لگ بھگ 10ہزار ملازمین کام کرتے ہیں‘‘۔ امیتابھ بچن نے ملٹی اسکرین میڈیا کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر این پی سنگھ، بی ایس ای لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف اگزیکٹیو آفیسر اشیش کمار چوہان و نیروبی ایس ای انسٹی ٹیوٹ لمٹیڈ کے صدر نشین سدھاکر راؤ کے ساتھ خیر مقدمی شمع روشن کی۔ کاروبار کے آغاز کے لئے جیسی ہی الٹی گنتی شروع ہوئی اور الکٹرانک گھڑی نے مقررہ وقت بتایا، 71سالہ امیتابھ بچن نے زبردست تالیوں کی گونج کے بیچ گھنٹی بجائی ۔ افتتاحی گھنٹی بجانے سے قبل قومی ترانہ کی دھن پر امیتابھ اور دیگر حاضرین ، احتراماً اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے ۔’’یدھ‘‘ کے ڈائرکٹر ریبھوداس گپتا ہیں اور کری ایٹیو ڈائرکٹر انوراگ کشیپ ہیں۔ امیتابھ کی سرسوتی کری ایشنس نے انڈیمول انڈیا کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر یہ سیرئیل تیار کیا ہے ۔ امکان ہے کہ یہ شو آئندہ ماہ سے پیش کیا جائے گا ۔ امیتابھ نے آج مذکورہ شو کے پوسٹرس کی نقاب کشائی کی ہے ۔ یہ شو یدھشٹر کے سفر زندگی، تجارتی حریفوں سے ان کی جنگ ، گرتی ہوئی صحت کے ساتھ ان کی جدو جہد اور ان کے خاندان کے پیچیدہ حالات کی عکاسی کرتا ہے ۔

Amitabh Bachchan promotes TV series 'Yudh' at BSE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں