عراق بحران - مداخلت سے باز رہنے ایران کو سعودی عرب کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

عراق بحران - مداخلت سے باز رہنے ایران کو سعودی عرب کا انتباہ

دوحہ
رائٹر
سعودی عرب کے ایک ذریعہ نے آج کہا کہ مملکت کی نظر میں عراقیوں کو بحران کی یکسوئی کے لئے سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہے اور بیرانی مداخلت سے اس مسئلہ کا حل برآمد نہیں ہوسکتا ۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اس موقف سے کئی مغربی طاقتیں متفق ہیں ۔ سعودی ذریعہ نے رائٹر کو بتایا کہ باہر کی طرف سے کسی مداخلت سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ۔ سعودی عرب ، امریکہ، فرانس اور برطانیہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ عراق میں آگے بڑھنے کا راستہ صرف اور صراف مذاکرات اور ایک سیاسی حل ہے ۔ اس دوران جدہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے اس الزام کو سختی سے مسترد کردیا کہ شمالی عراق کے قبضہ شدہ علاقوں میں سنی عسکریت پسندوں کو مملکت سعودی عرب کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت نے دہشت گردی بالخصوص جو دولت اسلامیہ عراق و شام( داعش) کی جانب سے رچی گئی ہے اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ہے اور مالکی کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مملکت کی جانب سے اختیار کردہ پالیسی کو اپنائے ۔ قبل ازیں سعودی عرب نے اپنے سخت ترین حریف ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں مداخلت سے باز رہے۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا کہ عراق میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی جاری ہے جس کا اثر خطے کے دوسرے ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے ۔ سعودی حکومت کی طرف سے آنے والا یہ بیان ایران کی حکومت کے اس انتباہ کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ عراق میں اہل تشیع کے مقدس مقامات کا دفاع کرنے کے لئے کسی انتہائی کارروائی کرنے سے تامل نہیں کرے گا۔ عراق پر خطے کی د و اہم طاقتوں کی طرف سے آںے والا یہ سخت بیان ان تمام امیدوں کو غلط ثابت کررہا ہے جس میں خطے میں مسلکی تقسیم کو کم کرنے کے تعلق سے امکانات کی تلاش کی جارہی تھی۔

Saudi Arabia warns of civil war in Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں