سندھ میں لعل شہباز کا عرس - گرمی سے 53 افراد فوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

سندھ میں لعل شہباز کا عرس - گرمی سے 53 افراد فوت

کراچی
یو این آئی
پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے شہر سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات کے دوران شدید گرمی کے باعث گزشتہ چار روز میں53افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خیال رہے ان دنوں سندھ کے میدانی اور زیریں علاقے شددی گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، جہاں پر درجہ حرارت48ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے ۔ صوبہ سندھ کے ضلع جامشورواور دادوان اضلاع میں شامل ہیں جہاں درجہ حرارت آج کل48ڈگری سینٹی گریڈتک ہے ۔ صبح10بجے سے گرمی بڑھتی جاتی ہے جو مغرب تک برقرار رہتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ افراد نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرس کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے14افراد ہلاک ہوئے تھے ، جن میں سے چار افراد نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ۔ رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ دوسری جانب ہلاک ہونے والے زائرین کی میتیں پوسٹ ماٹم کے بعد ان کے آبائی شہروں کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

Lal Shahbaz urs: Sehwan heat wave leaves 53 dead in 4 days

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں