روس میں ڈرون کے ذریعہ پیزا کی سربراہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

روس میں ڈرون کے ذریعہ پیزا کی سربراہی

ماسکو
پی ٹی آئی
روس میں پیزا تیار کرنے والے ایک آؤٹ لیٹ نے ڈرون کے ذریعہ پیزا سپلائی کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے ۔ ڈوڈوپیزا نے روس کے شمالی شہر سکتیفکر کو بغیر کسی انسانی امداد کے پیزا کی ڈیلیوری کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ڈرون کے ذریعہ صرف30منٹ میں پیزا سربراہ کیا گیا ۔ ڈوڈو پیزا کے سی ای او ایسٹوڈور اور چینکوف کے حوالہ سے اتارتاس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ہم نے ماسکو میں قائم ایک کمپنی کے ساتھ ڈرون کے ذریعہ پیزا سربراہ کرنے کا پہلا تجربہ کیا ۔ ڈرون جی پی ایس نظام اور ویڈیو کیمروں سے لیس ہے اور ریستوران کے منیجر کے زیر کنٹرول کام کرتا ہے۔ منیجر ڈرون کی روانگی سے قبل صارف کو اس کی اطلاع دیتا ہے جس کا مقصد پیزا کے حقیقی صارف تک رسائی کو یقینی بنانا ہوتا ہے ۔ آرٹی نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جونہی صارف باہر آتا ہے پیزا کو ایک تار کے سہارے نیچے کی جانب اتارا جاتا ہے اور صارف اسے قبول کرلیتا ہے۔ ڈرون زمین سے20میٹر کی بلندی پر رہتا ہے اور اس سے نیچے آنا اس کے لئے ممکن نہیں ۔

Russian pizza company introduces drone delivery

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں