وزیر اعظم ہندوستان کو امریکی کانگریس میں مدعو کرنے کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

وزیر اعظم ہندوستان کو امریکی کانگریس میں مدعو کرنے کی مہم

واشنگٹن
یو این آئی
وزیرا عظم نریندر مودی کو ستمبر میں ان کے امریکی دورے کے وقت امریکی کانگریس میں مدعو کرنے کے تعلق سے کانگریس کے اسپیکر نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے مگر اس کے لئے ہند امریکی گروپ مہم چلارہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ کانگریس ممبران کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ امریکی کانگریس کے2ممبران نے انہیں مدعو کرنے کے لئے کانگریس کے اسپیکر سے درخواست کی ہے اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ مزید ممبران انہیں خط لکھیں ۔، ہند امریکی گروپ نے امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے نمائندوں کو اس ضمن میں خط لکھنے کے لئے رابطہ کریں ۔ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لئے اب تک ہندوستان کے سابق وزراء اعظم راجیو گاندھی ، اٹل بہاری واجپئی اور منموہن سنگھ کو مدعو کیا جاچکا ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اور ہندستان کے پارلیمانی الیکشن کے بعد امریکہ میں نئی سرکار کے تئیں بڑھتی دلچسپی کے مد نظر اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ امریکی کانگریس نئے وزیر اعظم کو کانگریس سے خطاب کرنے کی دعوت دے گی ۔

Indian-Americans lobbying for US Congress invitation for Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں