جنوبی افغانستان میں طالبان کا زبردست حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

جنوبی افغانستان میں طالبان کا زبردست حملہ

قندھار
اے ایف پی
طالبان جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں ایک بڑے حملے کا آغاز کیا ہے تاکہ امریکی گروپس کے حالیہ مخلوعہ علاقہ کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ حملہ کی اس مہم میں800سے زیادہ طالبان جنگجو شریک ہیں۔5روز سے جاری لڑائی میں40شہری جاں بحق ہوگئے ۔ وزارت داخلہ کے بموجب صدر حامد کرمزئی کے جانشین کا انتخاب کرنے کے لئے14جون کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اٹھے سیاسی بحران سے افغانستان نمٹ رہا ہے۔ جھڑپوں میں100طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ۔ ہیلمند صوبہ میں مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ ہیلمند صوبہ جو13سالہ شورش کے دوران لڑائی کا سرگرام مرکز رہا اس کے ضلع سنگین میں حملوں800 جنگجو ملوث ہیں ۔ امریکہ کا آخری ٹروپ ضلع سنگین سے پچھلے ماہ ہی گیا ہے ۔، اس نے افغان سپاہیوں اور پولیس کے مابقی اڈے حوالے کئے ۔، اب ان سپاہیوں نے جنگجوؤں سے لڑنے کی مکمل ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ ہیلمند صوبہ کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ جمعرات کی شب ہیلمند کے چار اضلار میں تقریباً800 جنگجو نے ہلہ بول دیا ۔ فورسس سے کم از کم21افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً40شہری بھی ہلاک ہوئے۔ طالبان لڑاکا افراد کی تعداد800 ہونے کی توثیق کامل میں سرکاری عہدیداروں نے کی ہے۔زواک نے بتایا کہ ضلع سنگین ، کجا کی اور موسی ڈسٹرکٹس میں حملہ کی سرکوبی کے لئے کمک روانہ کردی گئی ہے ۔ وہاں سے ہزاروں خاندان تخلیہ کرچکے ہیں ۔ ایک دہے سے زیادہ عرصہ کی جنگ کے بعد ناٹو کمباٹ ٹروپس کی دستبرداری کے نتیجہ میں طالبان کے احیاء کا خطرہ کئی افغانی شہریوں نے محسوس کیا ہے جب کہ حکومت اور ناٹو کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ قومی فوج اور پولیس میں موثر طور پر اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے ہیلمند میں جہاں لڑائی کی تصدیق کی ہے وہیں بتایا کہ شورش پسندوں کو مار بھگایا جارہا ہے ۔ وزارت کے ترجمان صدیق صدیقی نے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان اور ان کے حامیوں کی جانب سے بڑا حملہ ہوا ہے ۔

Afghan troops battle mass Taliban assault in Helmand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں