ہندوستان سے روس کی دوستی وقت کی کسوٹی پر کھری - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

ہندوستان سے روس کی دوستی وقت کی کسوٹی پر کھری - مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ روس سے ہندوستان کی دوستی، وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے اور روس ایک قابل اعتبار دوست ہے اور وہ مشکل وقت میں ہ ندوستان کے ساتھ رہا ہے ۔ نائب وزیر اعظم روس دمتری روگوزین سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں روس ایک اہم شراکت دار رہا ہے اور روس کے لئے ہندوستان میں زبردست خیر سگالی پ ائی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم ہند نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلیٰ تر سطح تک لے جانے کے اپنے ارادہ کا اظہار کیا اور اپنے حالیہ دورہ آئی این ایس وکرمادتیہ(ہندوستانی بحریہ کے جہاز) کی یاد تازہ کی اور ہندوستان کی بحری صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل تک رسائی میں روس کے رول پر روگوزین کا شکریہ ادا کیا ۔(مودی نے گزشتہ14جون کو آئی این ایس وکرمادتیہ کا دورہ کیا تھا) مودی نے کہا کہ وہ جاریہ سال کے اواخر میں صدر روس پوٹین سے چوٹی ملاقات کے متمنی ہیں ۔ اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ یہ ملاقات ثمر آور اور جامع رہے ۔، روگوزین نے مودی کے لئے صدر روس کی مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچانے کے لئے مودی سے ملاقات کی اور بتایا کہ وہ(پوٹین) ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اہم دفاعی اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم ہند کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔ آج ہوئی ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج ، معتمد خارجہ سجاتا سنگھ ، وزیر اعظم کے پرنسپال سکریٹری نرپیندر مشرا اور مشیر امور قومی سلامتی اجیت دوول بھی موجود تھے ۔ روگوزین نے کل باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر سشما سوراج سے بات چیت کی تھی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں