مغربی بنگال میں بی جے پی کا عروج محض ایک سراب - مکل رائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

مغربی بنگال میں بی جے پی کا عروج محض ایک سراب - مکل رائے

حکمراں ترنمول کانگریس نے ان باتوں کو مسترد کردیا ہے کہ بی جے پی ایک طاقتور اپوزیشن کے طور پر ابھررہی ہے ، جو مغربی بنگال میں2016کے اسمبلی انتخابات میں اس کا موثر طور پر مقابلہ کرسکتی ہے ۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ بھگوا جماعت کی کامیابی محض ایک سراب ہے ۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل رائے نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ بنگال میں بی جے پی بڑی اپوزیشن نہیں بن سکے گی ۔ یہ (ریاست میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی) عارضی اور نظر کا دھوکہ ہے ۔ کولکتہ میونسپل کارپوریشن اور دیگر بلدی انتخابات میں یہ بات ثابت ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ بی جے پی کے ووٹوں کے فیصد میں اضافہ کی بات کررہی ہیں لیکن اس بات پر غور نہیں کررہے ہیں کہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی ریاست کے294اسمبلی حلقوں کے منجملہ136میں ضمانت کی رقم بھی نہیں بچا سکی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف23اسمبلی حلقوں میں پارٹی کو سبقت حاصل ہوئی ۔ دوسری طرف ٹی ایم سی کو216حلقوں میں سبقت ملی ۔ یہ بتائے جانے پر کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کا ووٹ شیئر بڑھ کر17.6فیصد ہوگیا ہے جو ریاست میں اب تک اس پارٹی کا سب سے زیادہ ووٹ شیئر ہے، مکل رائے نے کہا کہ1991کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو13.1فیصد ووٹ ملے تھے ۔2009کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کا ووٹ شیئر6.15فیصد تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ چیف منسٹر ممتا بنرجی کی وزیر قیادت ترنمول کانگریس نے39.4فیصڈ ووٹوں کے ساتھ ریاست میں42کے منجملہ34لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ بائیں محاذ نے29فیصد ووٹ حاصل کئے جب کہ کانگریس9.6فیصد ووٹ حاصل کرسکی ۔ مکل رائے نے دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی2016کے اسمبلی انتخابات میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گی۔

Rise of BJP in West Bengal `an illusion`: TMC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں