اتر پردیش اور ہریانہ کو جوڑنے کا نیا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

اتر پردیش اور ہریانہ کو جوڑنے کا نیا منصوبہ

اتر پردیش اور ہریانہ نے دونوں ریاستوں کو جوڑنے کے لئے جمنا ندی پر ایک پل بنانے کے لئے آج ایک اقرار نامے( ایم اویو) پر دستخط کیے ۔ یہ پل ہریانہ کے پانی پت ضلع کی بلاسپور ، کھوجکی پور روڈ اور اتر پردیش کی ٹانڈا کردی۔ نانگل سائی مندر، چھپرولی ، بڑوت روڈ کو جوڑے گا ۔ دہلی میں ہریانہ بھون میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کی موجودگی میں دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں نے ایم او یو پردستخط کیے ۔ اس موقع پر ہڈا نے کہا کہ اتر پردیش اور ہریانہ کاروٹی، بیٹی کا تعلق ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ریاستوں کے لوگوں کے مفاد میں ہے ۔ اکھلیش یادو نے ہڈا کا شکریہ ادا کیا اور دونون ریاستوں کے عوام کو مبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پل کی تعمیر کا کام طے شدہ وقت سے قبل پورا ہوجائے گا ۔ کیونکہ اس کے لئے2ریاستوں سے پیسہ مل رہا ہے ۔ اس لئے پروجیکٹ کے لئے رقم کا مسئلہ نہیں پیدا ہوگا ۔ واضح رہے کہ پل اور دونوں جانب سے اسے اہم سڑک سے جوڑنے والی معاون سڑکوں کی تعمیر اکتوبر2017تک مکمل ہونی ہے اور اس پر108کروڑ68لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ جس میں51,34کروڑ ہریانہ سرکار اور41.58کروڑ اتر پردیش سرکار ادا کرے گی ۔ ابھی اس علاقے کے گاؤں کے لوگوں کو ندی پار کرکے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانا پڑتا ہے ۔ یا اس کے لئے شمال میں تقریباً18کلو میٹر دور یا جنوب میں تقریباً27کلو میٹر دور پل تک جانا پڑتا ہے ۔ پل اور معاون سڑکوں کے لئے زمین ایکوائر کرنے کا عمل ستمبر2015تک پورا ہونے کی امید ہے اور اس کے بعد تعمیر کا کام شروع ہوگا۔

MoU between Haryana, UP for bridge construction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں