آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کی حد عمر میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین کی حد عمر میں اضافہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی نے آج اے پی پبلک ایمپلائمنٹ (سبکدوشی کی عمر کو باقاعدہ بنانا) قانون1984ء میں ترمیم سے متعلق بل کو متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کے ذریعہ سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی عمر کو58سال سے بڑھا کر60سال کردیا جائے گا۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ایوان میں یہ ترمیمی بل پیش یا اور ارکان سے خواہش کی کہ اسے متفقہ طور پر منظور کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ1984ء کے مقابلہ میں موجودہ حالات بدل گئے ہیں اس لئے سرکاری ملازمین کی حد عمر میں اضافہ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین ریٹائر منٹ کی عمر میں بھی1998ء میں58سال سے اضافہ کر کے60سال کردیا گیا ۔ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ حکومت اور ملازمین نئی ریاست کی ترقی کے لئے شانہ بشانہ کام کریں گے ۔ ریٹائر منٹ کی عمر میں اضافہ پہلا قدم ہے اور ان کی حکومت ملازمین کی بہبود کے لئے دوسرے کئی اقدامات پر بھی عمل آوری کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریٹائر ڈ ملازمین کے لئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے بھی بنائے ہیں۔

Retirement age for AP govt. staff is now 60

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں