نواز شریف اور کابینی وزراء کے خلاف ایف آئی آر - طاہر القادری کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-21

نواز شریف اور کابینی وزراء کے خلاف ایف آئی آر - طاہر القادری کا مطالبہ

لاہور
پی ٹی آئی
کینیڈا میں مقیم پاکستانی عالم طاہر القادری نے وزیر اعظم نواز شریف ، برادر شہباز شریف ، بھتیجہ اور بعض کابینی وزراء کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کی رہائش گاہ اور دفاتر پر پولیس دھاووں کے دوران10افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ قادری نے کہا کہ ہم نواز شریف ، شبہاز شریف اور بے قصور افراد کی ہلاکتوں کے ذمہ دار وزراء کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قادری کے منہاج القرآن ٹرسٹ نے لاہور پولیس میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، وزیر اطلاعات پرویز راشد ، ریاستی وزیر عابد علی ، پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور بعض اعلیٰ پولیس عہدیداروں پر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے روبرو کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا تھا۔ فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کو درخواست موصول ہوئی ہے تاہم عہدیداروں نے بتایا کہ وہ اپنے سینئرس کی مرضی کے بغیر ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرسکتے ۔ پی ایم ایل کیو اور پاکستان سنی کونسل قائدین بھی قادری کے حامیوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن تک ایف آئی آر درج کرانے گئے ۔ پی ایم ایل کیو سینٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ وزیر اعظم چیف منسٹر اور بے قصور افراد پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے خلاف کیس رجسٹر کرانا قادری کا حق ہے ۔ چیف منسٹر کی رضا مندی کے بغیر ایسی دہشت گردی ممکن نہ تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر رجسٹر نہ کیے جانے کی صورت میں اپوزیشن اعلیٰ عدالت سے رجوع ہوگی ۔ یہاں یہ یاددہانی ضروری ہوگی کہ گزشتہ منگل کو پولیس کارروائی کے دوران8افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں15سالہ ایک لڑکی کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ماڈل ٹاؤن میں قادری کی رہائش گاہ اور دفاتر کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کے مسئلہ پر قادری کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کے یہ واقعات پیش آئے۔

Tahirul Qadri wants FIR registered against Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں