ملا فضل اللہ کو حوالے کرنے افغانستان سے پاکستان کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-21

ملا فضل اللہ کو حوالے کرنے افغانستان سے پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو تحویل میں دینے کی افغانستان سے اپیل کی ہے اور صبہ کنار اور نورستان میں عسکریت پسند گروپ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ معروف پشتو ن لیڈر محمد خان اچک زئی نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آج افغان صدر احمد کرزئی سے کابل میں اپنی ملاقات کے دوران طالبان سربراہ کو تحویل میں دینے کی اپیل کی ہے ۔ اخبار ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی ۔ دفتر خارجہ نے توثیق کی ہے کہ اچک زئی نے معتمد خارجہ اعجا ز احمد چودھری کے ہمراہ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے افغانستان کا دورہ کیا اور کابل سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون کریں ۔ اس بارے میں واقفیت رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے احمد کرزئی کو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا بند کریں ار اس کے مفرور سربراہ کو جو افغانستان میں روپوش ہے تحویل میں دیں ۔، عہدیدار نے کہا کہ پاکستان ایسے شواہد اکٹھا کررہا ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ملافضل اللہ اور تحریک طالبان پاکستان کے دیگر کمانڈر س کو افغانستان کی انٹلی جنس ایجنسی کی سرپرستی حاصل ہے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایک افغان وفد بہت جلد صدر کرزئی کا ایک خصوصی مکتوب لے کر اسلام آباد کا دورہ کرے گا جس میں بعض تجاویز شامل رہیں گی اور پاکستان کے ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فضل اللہ جو ملا ریڈیو کے نام سے مشہور ہے گزشتہ سال ا پنے پیشرو حکیم اللہ محسود کے ایک امریکی ڈرون حملہ میں ہلاک ہوجانے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بن گیا۔ کل دفتر خارجہ پر ہفتہ واری نیوز کانفرنس کے دوران ترجمان تسلیم اسلم نے کہا کہ افغان حکام نے پاکستان سے تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا ۔ اچک زئی کے دورہ کابل کے بعد افغان حکام نے پاکستان سے تعاون کرنے کا یقین دلایا تھا۔ اچک زئی کے دورہ کابل کے بعد افغان صدر کرزئی نے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کیا اور دونوں پڑوسیوں کے درمیان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے افغانستان کے اس نقطہ نظر سے اتفاق کیاکہ دونوں ملکوں کو تمام دہشت گردوں سے مشترکہ طور پر لڑنا چاہئے ۔، دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کر برخاست کیاجائے اور مشترکہ جدو جہد میں تال میل کے لئے ایک روڈ میاپ تیار کیاجانا چاہئے ۔

Pakistan demands Afghanistan to hand over Fazlullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں