رائٹر
عراق کے3ٹیلی ویژن چینلوں کے بارے میں وہاں کی حکومت کی شکایت کے بعد مصر نے انہیں اپنی سٹیلائٹ سسٹم سے الگ کردی اہے ۔ عراق نے شکایت کی تھی کہ البغدادیہ ، الرفادین اور الحداد ٹی وی چینل فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے والے پروگرام دکھا رہے ہیں ۔ اس کے بعد مصر کے ٹیلی کاسٹ اتھاریٹی نے مصر کے سٹیلائٹ سسٹم نائل سیٹ سے ان چینلوں کی نشریات روک دی ۔ اتھاریٹی کے سربراہ عبدالمنعم الالفی کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ چینل معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کررہے تھے اس لئے ان کے نشریات روک دئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عراقی حکومت سے ان چینلوں کے سلسلے میں شکایت ملی تھی۔
Egypt takes three Iraqi TV stations off the air
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں