9 جون کو صدر جمہوریہ کے خطبہ میں مودی کی ترجیحات کا ذکر متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

9 جون کو صدر جمہوریہ کے خطبہ میں مودی کی ترجیحات کا ذکر متوقع

نریندر مودی کی نو قائم شدہ حکومت نے نہ صرف حکومت کے طرز عمل بلکہ معاشی ترقی کے لئے بھی اپنا ایجنڈہ تیار کرلیا ہے اور نو تشکیل شدہ 16ویں لوک سبھا و راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے 9جون کو صدر جمہوریہ کے خطبہ میں اس پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ مودی نے2014ء لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے اچھی اور بہتر حکومت کے نام پر ووٹ مانگا تھا۔ انہوں نے نہ صرف معاشی ترقی کا وعدہ کیا تھا بلکہ افراط زر پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا بھی یقین دلایا تھا ۔ سمجھاجاتا ہے کہ نئی حکومت، انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئے رہنمایانہ خطوط تیار کررہی ہے ، ساتھ ہی ساتھ وہ معیشت کو بھی بہتر بنانے کے لئے انفراسٹرکچر پراجکٹس پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ منموہن سنگھ کی زیر قیادت یو پی اے حکومت کے دور میں اتفاق رائے کی کمی کی وجہ سے جن معاشی اصلاحات پر عمل نہیں کیاجاسکا بی جے پی حکومت ان معاشی اصلاحات کو روبہ عمل لانے پر غور کررہی ہے ۔ امکان ہے کہ ان اقدامات کا تذکرہ صدر جمہوریہ کے خطبہ میں کیاجائے گا۔اس خطبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہ پیام بھی دینے کی کوشش کی جائے گی کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول تیار کیاجارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے ایک10نکاتی ایجنڈہ تیار کیا ہے جس میں عہدیداروں کو فیصلہ لینے کی آزادی دی گئی ہے۔ یہ کوششیں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے ہیں۔مودی حکومت انفرااسٹرکچر پراجکٹس کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے علاوہ قدرتی وسائل کا بھی بھرپور استعمال کرنا چاہتی ہے ۔

President Pranab Mukherjee to address outlining Narendra Modi govt's roadmap approved by Cabinet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں