چینی وزیر خارجہ کا آج سے دو روزہ دورہ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

چینی وزیر خارجہ کا آج سے دو روزہ دورہ ہند

چینی وزیر خارجہ وانگ یی صدر زائی جن پنگ کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے کل نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاکہ نئی ہندوستانی حکومت کے ساتھ سیاسی روابط قائم کرسکیں ۔ اس دوران یہ امیدیں ظاہر کی جارہی ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی چین سے واقفیت کے سبب باہمی تعلقات میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔ تجربہ کار سفارتکار 61سالہ وانگ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران وزیر خارجہ سشما سوراج اور خود مودی سے بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور نئے قومی سلامتی مشیرا جیت ڈوول سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد دونوں حکومتوں کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہے جب کہ چینی وزیر اعظم لی کی کانگ نے حلف برداری کے فوری بعد مودی سے فون پر بھی بات چیت کی تھی ۔ وانگ اپنے دورہ کے دوران سرکردہ ہندوستانی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اور باہمی تعلقات میں پیش رفت کے لئے مزید بات چیت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے میڈیا کو پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں ںے کہا کہ ہندوستان میں ایک نئی حکومت تشکیل پائی ہے اور چین ہندوستان کو اب ترقی کے نئے مواقع کا سامنا ہے ۔ چینی سرکاری میڈیا اور تھنک ٹینکس نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و معاشی تعلقات میں ایک نئی پیش رفت کی پیش قیاسی کی ہے ۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مودی نے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے چار مرتبہ چین کا دورہ کیا ۔ بیجنگ نے امریکہ اور جاپان کے تئیں نئی حکومت کی پالیسی کا بھی مشاہدہ کیا ہے ۔وہ ان دونوں ممالک کو ا پنے کٹر حریف تصور کرتا ہے۔ چین اس بات کا بھی مشاہدہ کررہا ہے کہ مودی بحیثیت وزیر اعظم کن ممالک کا پہلے دورہ کرتے ہیں۔ گزشتہ سال عہدہ پر فائز ہونے کے بعد لی کیکانگ نے سب سے پہلے ہندوستان کا بیرونی دورہ کیا تھا ۔ چینی میڈیا نے مودی کے ان منصوبوں کو اجاگر کیا ہے کہ وہ جاریہ ماہ کے آواخر میں بھوٹان کا اور جولائی کے آواخر میں جاپان کا دورہ کریں گے ۔، توقع کی جارہی ہے کہ مودی آئندہ ماہ برازیل میں برکس چوٹی کانفرنس کے موقع پر زائی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔

Chinese Foreign Minister Wang Yi to visit India today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں