صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں انسائیکلو پیڈیا آف ہندو ازم کا رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں انسائیکلو پیڈیا آف ہندو ازم کا رسم اجرا

President-releases-first-Encyclopedia-on-Hinduism
نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے انسائیکلو پیڈیا آف ہندو ازم کی پہلی کاپی قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مت کا بنیادی اصول ہر ایک کے لئے خوشی صحت اور عرفان اور کسی کے لئے بھی مصیبت، تکلیف اور دکھ نہیں ہے ۔ راشٹر پتی بھون میں منعقد ہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے انسائیکلو پیڈیا کی اشاعت کے لئے کی گئی کوشش کے لئے بانی چیرمین انڈیا ہیرپٹیج ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی ایچ آر ایف) سوامی چیوانند سرسوتی آف پر مارتھ نکیشن رشی کیس کی ستائش کی ۔ صدر جمہوریہ کی ڈپٹی پریس سکریٹر شمیمہ صدیقہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندو فلسفہ ،دھرما ، ارتھا ، کاعا اور موکشا انسانیت کے اولین مقاصد کے طور پر نشاندہی کرتا ہے اور ان مقاصد کے تئیں انسانی اطوار میں توازن پیدا کرتا ہے ۔ سابق صدر جمہوریہ سرواپلی رادھا کرشنن کے حوالے سے مکرجی نے کہا کہ ہندو دھرم صرف ایک عقیدہ ہی نہیں بلکہ منطق اور بصیرت کا امتزاج ہے جس کی وضاحت ممکن نہیں بلکہ اس کا ادراک کیاجاسکتا ہے ۔

President releases first Encyclopedia on Hinduism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں