پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس کشمیریوں کی مہمان نوازی کے قائل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس کشمیریوں کی مہمان نوازی کے قائل

چندی گڑھ
پی ٹی آئی
پنجاب کے مشہور صوفی سنگر ہنس راج ہنس نے آج کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنی مہمان نوازی سے ان کا دل جیت لیا ہے ۔ ہنس راج نے جنہوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا ، وہاں اپنا اولین پروگرام پیش کیا اور کہا کہ’’ یہ مقدس زمین کیا ہی خوب صورت ہے ۔ یہ سر زمین ، دستگیر صاحب ؒ مخدوم صاحب ؒ ، شیخ نور الدین ؒ اور دیگر صوفیوں و نیز حبہ خاتون کی سرزمین ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وادی کے عوام خلوص و محبت کے جذبات سے سرشار اور فعال ہیں ۔ میں نے کل پہلی بار کشمیر کا دورہ کیا اور اپنا اولین پروگرام وہاں پیش کیا۔ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ میڈیا کے ذریعہ بہت کچھ پڑھ کر ، اس مقام کے بارے میں میرے ذہن میں کچھ اندیشے تھے تاہم اب مجھے یہ اعتراف کرنا ہی پڑتا ہے کہ یہ ایسی خوب صورت سرزمین ہے کہ ایک مرتبہ آپ اس کا دورہ کریں ، اور وہاں کے عوام سے ملاقات کریں تو آپ کے سارے توہمات اور غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی ‘‘۔ گیت’’سلی سلی ہوا‘‘ کے شہرت یافتہ ہنس راج نے کل رات سری نگر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ یہ پروگرام جاریہ9روزہ طویل گرمائی فیسٹیول کا حصہ تھا ۔ ہنس راج نے کہا کہ’’ اس مرتبہ جموں و کشمیر کے وزیر سیاحت غلام احمد میر کی دعوت پر میں نے کشمیر کا دورہ کرنے کا ذہن بنایا۔ وادی کے دیگر فنکاروں نے بھی وہاں مجھے گائیکی کا پروگرام پیش کرنے کی ترغیب دی ۔‘‘ ہنس راج نے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی ؒ کی شان میں کلام سناتے ہوئے اپنے پروگرام کا آغاز کیا اور ’’ہیر‘‘ کے مشہو گیٹ پر اپنا پروگرام ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ’’میں بہت بہتر محسوس کررہاہوں۔میں اپنی ساری زندگی گاتا رہا ہوں اور میں نے دنیا بھر کا سفر کیا ہے لیکن سامعین سے کہیں زیادہ وادی میں میرے فن کا مظاہرہ میری روح کے لئے تسلی بخش رہا ۔ یہ وادی ، مناظر قدرت کی عکاسی کرتی ہے۔اور کا حسن لاجواب ہے۔ ہنس راج نے وادی کشمیر کے فنکاروں کی صلاحیتوں کی بھی دل کھول کر داد دی اور کہا کہ’’کشمیر‘میوسیقی کی اپنی روایات سے مالا مال ہے۔ یہاں کے فنکار نہایت عمدہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ ان حالات کو صحیح انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ گرمائی فیسٹیول جیسے پروگرام ، اس سلسلہ میں حیرت انگیز نتائج پیش کرسکتے ہیں‘‘۔ ہنس نے یہ بھی کہا کہ اس مرتبہ انہوں نے کشمیر کامختصر دورہ کیا ہے اور صرف شکارہ میں تفریح کرنے کا لطف اٹھایا ہے لیکن مستقبل میں وہ‘وادی کشمیر میں مزید وقت گزارنا پسند کریں گے۔

Hans Raj Hans bowled over by Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں