بیورو کریسی کو موثر بنانے مودی حکومت کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

بیورو کریسی کو موثر بنانے مودی حکومت کا اقدام

ملک میں بیورو کریسی کو موثر اور فیصلہ سازی کو تیز رفتار بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے اعلیٰ بیوروکریٹس کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر عمل آوری کے لئے کہا تھا اور طریقہ کار کر متعین کرنے انہیں صرف5دن کی مہلت دی گئی تھی جو کل9جون کو ختم ہورہی ہے ۔ کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ نے چہار شنبہ کو بیوروکریٹس کے ساتھ مودی کے اجلاس کے بعد5جون کو ہدایات جاری کیں۔ جس میں عمل آوری منصوبہ پیش کرنے کے لئے مختلف محکمہ جات کے معتمدین کو5دن کی مہلت دی گئی تھی جو کل ختم ہورہی ہے ۔ اجلاس میں بیوروکریٹس سے کہا گیا کہ تیز رفتار فیصلہ سازی کی راہ میں حائل رکاوٹ پیدا کرنے والے قواعد خو ختم کردیا جائے ۔ اجیت سیٹھ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں11نکات پیش کئے گئے جن میں موثر اور تیز رفتار فیصلہ سازی ،شفاف انداز میں روبہ عمل لانے پر زور دیا گیا ۔ کابینی سکریٹری کے سرکلر میں کہا گیا’’میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ اس ہدایت پر فی الفور عمل کریں گے اور 9جون تک ایکشن پلان کی نشاندہی کریں گے ۔ سرکلر میں ہر محکمہ سے خواہش کی گئی کہ فیصلہ سازی اور اقدامات کی راہ میں حائل کم از کم 10قواعد اور عملی طریقوں کی نشاندہی کریں اور انہیں ختم کردیں ۔ تمام محکمہ جات کو ہدایت دی گئی کہ ایسے فارمس تیار کریں جو آسان ہوں اور صرف ایک صفحہ پر مشتمل ہوں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں