اترپردیش ضمنی انتخابات - ملائم سنگھ یادو کی ریاستی وزرا سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

اترپردیش ضمنی انتخابات - ملائم سنگھ یادو کی ریاستی وزرا سے ملاقات

لوک سبھا انتخابات میں ہوئی بدترین شکست کے بعد دوبارہ اپنا مقام بنانے کی کوشش کے طور پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج یہاں اتر پردیش کے وزرا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے ضمنی انتخابات میں12اسمبلی حلقوں سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔ میٹنگ میں شرکت کے بعد کابینی وزیر محمد اعظم خان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انتخابات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ ہم تمام کارکنوں سے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ریاست میں12حلقوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ، اپنا دل کا ایک اور بی جے پی کے11ایم ایل ایس لوک سبھا کے لئے منتخؓ ہوئے ہیں جس کے سبب یہ ان حلقوں پر انتخابات کروائے جائیں گے ۔ یہ بھی افواہیں گشت کررہی ہیں کہ بعض وزراء سے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے ناقص مظاہرہ کے سبب مستعفیٰ ہونے کے لئے کہا گیا ہے تاہم اعظم خاں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ کی خبریں میڈیا سے مل رہی ہے ۔ اب میڈیا ہی فیصلہ کرے کہ کون مستعفی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سچائی کے لئے مقابلہ کرتی رہے گی ۔برسر اقتدار سماج وادی پارٹی اتر پردیش میں صرف پانچ لوک سبھا نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے ۔ ملائم سنگھ دو حلقوں مین پوری اور اعظم گڑھ سے ان کی بہو ڈمپل کنوج سے اور بھتیجے اکشے یادو اور دھرمیندر یادو بالترتیب سماج وادی پارٹی نے اپنی تمام ریاستی و ضلعی یونٹوں کو تحلیل کردیا۔ صرف ریاستی صدر اکھلیش یادو برقرار ہیں ۔2012کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے403رکن ایوان کے220حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

In a bid to regain lost ground, Mulayam calls on ministers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں