Petrol, Diesel Prices May be Hiked to Upgrade Fuel Standards
وزارت پٹرولیم کی جانب سے گاڑیوں کے ایندھن سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی نے ملک میں آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے معیاری ضابطوں کو تیزی سے نافذ کرنے کے لئے تمام پٹرولیم مصنوعات پر75پیسے فی لیٹر سرچارج لگانے کی سفارش کی ہے اور اس کے نافذ ہونے پر ملک میں پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہوجائیں گے ۔ پلاننگ کمیشن کی رکن سمترا چودھری کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے تیل کمپنیوں کو ریفائنریوں کو جدید بنانے اور سو فیصدBS-5زمرے کا ایندھن پیدا کرنے کے لئے80ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت بتائی ہے ۔ حالانکہ ملک کی کاربنانے والی کمپنیاں برآمدات کے لئے بی ایس۔5گاڑیاں بنارہی ہیں لیکن تیل مارکیٹنگ کمپنیاں اس زمرہ کا تیل پیدا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں