پاکستان کی جانب سے پونچھ میں لرائی بندی کی خلاف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

پاکستان کی جانب سے پونچھ میں لرائی بندی کی خلاف ورزی

پاکستانی فوج نے آج جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر خطہ قبضہ پر ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے لڑائی بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی۔ پڑوسی ملک کی فوج نے ہندوستانی سرحد چوکیوں پر زبردست فائرنگ کی اور مورٹار شل برسائے۔، ہندوستانی فوج نے بھی اس کا جواب دیا ۔ سرینگر میں چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ لڑائی بندی کی یہ خلاف ورزی وزیر دفاع ارون جیٹلی کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ریاست کی اولین دورہ سے ایک دن قبل کیوں ہوئی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب وزیر دفاع سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لینے کل اپنے اولین دورہ پر جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں؟ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوج انے آج صبح تقریباً7:30بجے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں میں خطہ قبضہ سے متصل ہندوستانی چوکیوں پر81ملی میٹر کے مارٹر شل برسائے اور آٹو میٹک اور چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ سے خطہ قبضہ کے اس جانب کوئی ہلاکت یا نقصان نہیں ہوا۔ سرحد کی حفاظت پر مامور ہندوستانی سپاہیوں نے ایسے ہی ہتھیاروں سے انہیں موثر جواب دیا ۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ کے یہ واقعات تین سرحدی علاقوں میں پیش آئے ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ راجوری اور پونچھ علاقوں میں لڑائی بندی کی خلا ف ورزی نمایاں رہی جہاں بعض شل شہری میں علاقوں میں گرے ۔ اس کے نتیجہ میں مویشیوں کا نقصان ہوا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پونچھ میں خطہ قبضہ سے متصل تارکنڈ ی سرحدی علاقہ میں آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا تھا جس میں ایک فوجی نوجوان ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے تھے ۔ اپریل کے اواخر اور مئی کے وسط تک خطہ قبضہ پر لڑائی بندی کی خلاف ورزی کے19واقعات پیش آے ۔2013پاکستانی فوج کی جانب سے لڑائی بندی کی خلاف ورزی کے141واقعات میں12جوان ہلاک اور41زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات میں پاکستانی فوج نے سرحد چوکیوں ، شہری علاقوں اور ہند۔ پاک سرحر پر طلایہ گردی کرنے والی پارٹیوں پر فائرنگ کی تھی ۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پاکستان کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ خطہ قبضہ کے پار سے موٹارشل برسائے جانے کے سبب دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اس عہدیدارنے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے د و عام شہریوں کو زخمی کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھی ہندوستانی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

Pakistan violates ceasefire in J&K's Poonch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں