ہندوستان بھی واشنگٹن سمجھوتے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

ہندوستان بھی واشنگٹن سمجھوتے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل

ہندوستان بھی آج واشنگٹن سمجھوتہ پر دستخط کرنے والے17ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہوگیا جس کی وجہ سے ملک میں تکنیکی تعلیم اور انجینئرنگ پروگرامس کو زبردست فروغ حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ زارت فروغ حاصل ہونے کی توقع ہے ۔، وزارت فروغ انسانی وسائل کے مطابق یہ موقف حاصل ہونے سے ملک کے ٹکنیکل اور انجینئرنگ گریجویٹس کو عالمی سطح پر قبولیت حاصل ہوگی اور دنیا بھر میں ان کے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں ٹکنیکل و انجنیئرنگ پروگرامس کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایاجاسکے گا اور ہمارے انجینئرنگ اور گریجویٹس جن کے پاس مسلمہ ڈگریاں ہوں، اس معاہدہ پر دستخط کرنے والے تمام ممالک میں مساوی تعلیم یافتہ تصور کیے جائیں گے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ واشنگٹن اکارڈ( ڈبلیو اے) کے رکن ممالک کی نیوزی لینڈ میں انٹر نیشنل انجینئرنگ الائنس میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔

India joins select nations in Washington Accord

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں