خاندان کی عزت کے نام پر قتل کی اسلام میں اجازت نہیں - پاکستانی علما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

خاندان کی عزت کے نام پر قتل کی اسلام میں اجازت نہیں - پاکستانی علما

پاکستان میں علماء کی ایک سرکردہ تنظیم نے ایک فتویٰ جاری کر کے خاندان کی عزت کے نام پر ہلاکتوں کو غیر اسلامی قرار دیا ۔ پاکستان میں گھر کی عزت اور خاندان کی عزت کے نام پر ہونے والے قتل پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے علماء کی تنظیم نے خاندان کی عزت کے نام پر قتل ہونے والے قتل کو غیر اسلامی قرار دیا ۔ حال ہی میں ایک حاملہ خاتون کو اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنے پر پتھروں سے مار مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ پاکستان علماء کونسل(بی یو ایس) نے کل ایک فتویٰ جاری کیا ۔ فتویٰ میں کہا گیا کہ خاندان کی عزت کے نام پر ہونے والے قتل قانونی نہیں ہیں اور نہ اسلامی ہیں۔ ایسے قتل اور ہلاکتیں دنیا میں نا انصافی کا باعث ہیں ۔، علماء کونسل کے صدر طاہر اشرفی نے فتویٰ کا مسودہ نیشنل کانفرنس میں پیش کیا ۔ اس فتویٰ کو دارالافتاء کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ اس کانفرنس میں مذہبی قائدین سفارت کار اور اقلیتی فرقوں کے نمائندے شریک تھے ۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ خاندان کی عزت کے نام پر ہونے والی ہلاکتیں اکثر شبہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں اور قاتلوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ قاتلوں کے پاس اپنے الزامات کی تائید میں کوئی ثبوت نہیں ہوتا ۔ کنواری لڑکیوں کو ہلاک نہیں کیاجاسکتا ۔ اگر ناکتخدا(کنواری) لڑکیوں کے خلاف الزام کا ثبوت موجود ہو تو بھی کنواری لڑکیوں کو ہلاک نہیں کیاجاسکتا ۔ خواہ ان کے خلاف گواہی دینے والے بھی موجود ہوں ۔ خواتین کی جانب سے اپنی پسند کے مردوں سے شادی کرنے کے سوال پر پاکستان بھر میں بحث چھڑی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ ایک25سالہ پاکستانی خاتون کو خود کے والد اور بھائیوں نے پتھروں سے مار مار کر ہلاک کردیا ۔ اس خاتون نے ا پنے خاندان کی مرضی کے خلاف اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کی تھی ۔ نیشنل کانفرنس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ۔ مسلکی تشدد کے واقعات پر صدمہ کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی مذمت کی گئی ۔ وزیر مذہبی امور محمد یونس نے اپنی تقریر میں مذہبی قائدین سے مطالبہ کیا ہے اور اقلیتی فرقے کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ رواداری کے فروغ کو فروغ دیں ۔ وزیر محمد یونس نے کہا کہ اسلام میں زبردستی مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ۔ پاکستان میں ایسے واقعات ہورہے ہیں جس میں ہندو لڑکیوں کا زبر دستی مذہب تبدیل کیاجارہا ہے ۔ بالخصوص صوبہ سندھ میں اس طرح کے واقعات زیادہ تر پیش آرہے ہیں۔

Fatwa Against Honor Killings Declared By Pakistan Ulema

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں