مملکت کی حیثیت سے پاکستان دو جنگیں لڑ رہا ہے - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

مملکت کی حیثیت سے پاکستان دو جنگیں لڑ رہا ہے - نواز شریف

دوشنبے (تاجکستان)
ایجنسیز
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کی حیثیت سے پاکستان دو جنگیں لڑ رہا ہے، افواج دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے ، حکومت تباہ حال معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وزیر اعظم نے لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری افواج دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہے ملک کی اندرونی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب حکومت تباہ حال معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وزیر اعظم نے لاہور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے عدالتی ٹربیونل قائم کردیاگیا ہے ، عدالتی ٹربیونل کی روشنی میں ذمہ داروں کا فوری تعین اور کارروائی کی جائے گی ۔ اس سے قبل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں صدر امام علی رحمانوف کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خطہ میں ترقی کے لئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا ۔ دونوں رہنماؤں نے منظم جرائم کے خاتمے کے لئے مربوط کوششوں پر بھی اتفاق کیا ۔ دور تاجکستادن سے قبل نواز شریف نے کہا تھا کہ کراچی حملے کے بعد فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ کل تک آپریشن کے بارے میں مختلف آرا ہوسکتی تھیں ، لیکن اب یہ باب بند ہوجانا چاہئے ۔ اب سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو فوج کی پشت پر کھڑا ہونا چاہئے ۔

Pakistan fighting two wars simultaneously: PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں