افغان حکومت کو پارلیمنٹ کی عمارت کی حوالگی میں تاخیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

افغان حکومت کو پارلیمنٹ کی عمارت کی حوالگی میں تاخیر

کابل
پی ٹی آئی
افغانستان میں ہندوستان کی جانب سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے تعمیری امور میں بعض دشواریوں کے سبب تاخیر کا اندیشہ ہے ۔ ہندوستان افغان عوام کو یہ عمارت تحفہ میں دینے والا ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ جلد از جلد اس عمارت میں نئی پارلیمنٹ کی منتقلی کے لئے خواہاں ہیں، تاہم انہیں مزید ایک سال تک انتظار کرنا پڑے گا ۔ قبل ازیں افغان کے جمہوری اداروں کے ساتھ تعاون کے طور پر عمارت کی تعمیر سال رواں کے دوران ہی مکمل ہوجانی چاہئے تھی ۔ ایک عہدیدار نے یہ اطلاع یتے ہوئے بتایا کہ عمارت کی تعمیر مغل اور عصری تعمیراتی آرٹ کا حسین امتزاج ہے ۔ جس کی تعمیر انتہائی دشوار گزار حالات میں ہورہی ہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ سال دسمبر میں یہ عمارت حکومت افغانستان کے حوالے کی جائے گی ۔ سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ، گورنمنٹ آف انڈیا کے پراجکٹ منیجر جی ایس پنت نے بتایا کہ بعض سازو سامان کی عدم دستیابی اوراموری حالات دشوار گزار ہونے کے سبب تعمیر کی نئی تاریخ جون2015مقرر کی گئی ہے جس کے4یا5مہینوں کے بعد عمارت حکومت افغانستان کے حوالے کردی جائے گی ۔ افغان پارلیمنٹ کی عمارت کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس کا گنبد ایشیا میں سب سے بڑا گنبد ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیول امور کی تکمیل ہوچکی ہے ، اور فرش کی تیاری بھی تقریباً تیار ہے ۔ تاہم عمارت کے دیگر علاقوں میں راجستھان کے مکرانہ اور ہیرات سفید سنگ مرمر حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ عمارت کی تعمیر710کروڑ روپے کے مصارف سے ہورہی ہے ، جس کے4اہم بلاکس ہوں گے ، جن میں دارالعوام افسروں کی داخلہ لابی اور سنیٹ ہال شامل ہے ۔

Afghan Parliament Being Built by India to Be Ready by 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں