ملک کا طاقتور ترین بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ قوم کے نام معنون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

ملک کا طاقتور ترین بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ قوم کے نام معنون

پاناجی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان کے سب سے بڑے طاقتور ترین طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کو قوم کے نام معنون کیا ۔ گزشتہ ماہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہونے کے بعد کسی فوجی مرکز کا ، ان کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ انہوں نے بحریہ کے اس جہاز کو ’’ہندوستان کی بحری مہارت میں ایک عظیم قدم قرار دیا اور کہا کہ آئی این ایس وکرمادتیہ کے اضافہ سے ہمارے بحریہ کی طاقت میں زبردست اضافہ ہوگا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ44500ٹن وزنی آئی این ایس وکرمادتیہ کور روس سے حاصل کیا گیا ۔ ہندوستانی بحریہ میں یہ ایک جدید ترین اضافہ ہے اور یہ جہاز اپنی فوجی مہارت ؍رسائی کی انتہائی طاقت علامت ہے۔ اس جہاز کو اس وقت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے گزشتہ نومب میں روس کے سیو مش شپ یارڈ میں کمیشن کیا تھا ۔ نریندر مودی نے جو اپنے روایتی کرتا،چوڑی دار پاجامہ اور نیلے رنگ کے ویسٹ کوٹ میں ملبوس تھے ، کہا کہ ہم ایک ایسے ہندوستان کا خواب دیکھتے ہیں جو انتہائی عصری ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دفاعی آلات کی تیاری میں خود مکتفی ہو۔’’عالمی طاقتوں کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر چلنے یا شابہ بشانہ چلنے کی ہندوستان کا ایک بنیادی سبب، ہندوستانی بحریہ اور اس کے سپاہی ہیں ۔ آئی این ایس وکرمادتیہ ، ہندوستان کی بحری مہارت میں ایک زبردست قدم ہے۔ آج کا دن ہماری قوم کے لئے ایک اہم دن ہے، ہمیں انتہائی عصری ٹکنالوجی کو زبردست اہمیت دینے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قوم کو مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ’’ہم ‘ دفاعی سامان‘ درآمد کیوں کریں؟ ہمیں خود مکتفی ہونا چاہئے ۔ ہم ا پنے دفاعی آلات، دیگر ممالک کو کیوں نہیں بھیج سکتے ؟‘‘۔ مودی نے سمندر پر ایک دن کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے ساتھ سربراہ بحریہ اڈمیرل آر کے دھون تھے ۔ جہاز پر آمد کے ساتھ ہی وزیر اعظم کو روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مودی نے جو مسکرارہے تھے ، ہندوستان کے ایک انتہائی عصری لڑاکا جیٹ طیارہ مگ29K-کے پائلٹ کی نشست پر بیٹھ کر کئی منٹ پرواز کی اور کاک پٹ سے ، بحریہ کی اپنی ٹوپی ہلاکر دکھائی ۔ طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ 30طیاروں کو لے جاسکتا ہے ۔ یہ جہاز بہ اعتبار مجموعی284میٹر لمبا ہے اور60میٹرس بیم کا حامل ہے ۔ بہ اعتبار مجموعی اس کی سائز3فٹبال میدانوں کے برابر ہے ۔ یہ اپنی سطح سے بلند رین حصہ تک تقریباً20منزلوں کا حامل ہے اور اس جہاز کے 22عرشے ہیں۔ عملاً یہ ایک بہتا ہوا شہر ہے جس پر1600ارکان عملہ سوار رہتے ہیں ۔ اس جہاز کے عمل کے طعام کے لئے ماہانہ تقریباًایک لاکھ انڈے،بیس ہزار لیٹر دودھ اور سولہ ٹن چاول و نیز دیگر اشیائے خوردونوش درکار ہوتی ہیں۔

Prime Minister Narendra Modi dedicates INS Vikramaditya to the nation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں