ماؤ نوازوں اور شورش پر قابو پانے کا عزم - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

ماؤ نوازوں اور شورش پر قابو پانے کا عزم - وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر مملکت کرن رجی جونے ملک میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز کی صورتحال کا جائزہ لیا نیز پولیس افواج کے جدید کاری پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے انہیں ملک کی داخلی سلامتی اور سرحد کی حفاظت میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے اہم تعاون اور کردار کے بارے میں بتایا ۔ مرکزی مسلح پولیس فورسیز کو در پیش چیلنجوں اور انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ۔ وزیر داخلہ نے پولیس فورس میں خالی جگہوں کو پر کرنے اور افرادی قوت بڑھانے کے منصوبہ کا بھی جائزہ لیا ۔ راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ پولیس فورس میں بھرتی اور تقرر وقت مقررہ پر کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ اس میٹنگ میں مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے مسائل اور چیلنجز مثلاً ہاؤسنگ ،الاؤنس میں اضافہ بالخصوص بائیں بازو کی شدت پسند ی سے متاثرہ علاقوں میں ، زیادہ دیر تک کام کرنے کی وجہ سے جوانوں کے تناؤ کو دور کرنے کے لئے سلسلہ وار تربیت فراہم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔راج ناتھ سنگھ نے ریاستی حکومتوں کو بائیں باو کی شدت پسندی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ، نیز ملک میں بالخصوص شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں شورش کو دبانے کے لئے35ایڈیشنل ریزروبٹالین دینے کے منصوبہ کو آگے لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔مزید برآں انہوں نے سی اے پی ایف انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز قائم کرنے کے منصوبہ کی تعریف کی اور اس کو ترجیحی بنیاد پر وقت مقررہ پر مکمل کرلینے کی خواہش ظاہر کی ۔ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے جوانوں کے بچوں کے لئے اسکالر شپ کی تعداد بڑھانے کے مسئلہ کو وزیر اعظم سے مل کر اس کو پرائم منسٹر آفس(پی ایم او) کی فلاحی اسکیموں میں شامل کرانے کا وعدہ کیا۔ اس میٹنگ میں پولیس فورس میں اصلاحات لانے اور پولیس کمیشن کی ر پورٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے وزارت کے افسران کو مرکزی مسلح پولیس فورسیز اور جوانوں کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے اور بہتر معیار کی تربیت فراہم کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے وزارت سے موجودہ رواں سال میں پولیس جدید کاری کے لئے مختص بجٹ1500کروڑ روپے کو دوگنا کرنے کے لئے وزارت خزانہ سے مطالبہ کرنے کو کہا۔

Centre to deal with Maoists strongly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں