طیرانگاہ پشاور پر پی آئی اے طیارہ پر فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

طیرانگاہ پشاور پر پی آئی اے طیارہ پر فائرنگ

پشاور
پی ٹی آئی
پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایر پورٹ پر کل رات ایک بڑی تباہی ٹل گئی ۔ نامعلوم بندوق بردار وں نے پاکستان انٹر نیشنل ایر لائنز(پی آئی اے) کے ایک طیارہ پر اس وقت فائرنگ کردی جب یہ طیارہ لینڈنگ کے قریب تھا۔ اس فائرنگ میں طیارہ کو زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن ایک خاتون مسافر ہلاک اور2ارکان عملہ زخمی ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ۔ پی آئی اے کی پرواز178,PK756مسافروں کو لے کر ریاض (سعودی عرب) سے پشاور پہنچ رہی تھی ۔ لینڈنگ سے دو منٹ پہلے جب کہ طیارہ زمین سے صرف250سے300فیٹ کی بلندی پر تھا، اس پر دو منٹ تک فائرنگ کی گئی۔ ایک خاتون مسافر ہلاک اور2فلائنگ اسٹیوارڈس واجد اور اعجاز زخمی ہوگئے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ ایک قریبی رہائشی علاقہ سے کی گئی ہوگی جو طیران گاہ سے قریب ہے ۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے پولیس حکام اس علاقہ کو چھان مارر ہے ہیں ۔ واجد کے پیر میں گولیاں لگی ہیں ۔ اس رکن عملہ نے بتایا کہ طیارہ کے پچھلے حصہ پر فائرنگ کی گئی۔ خوش قسمتی سے کیپٹن طارق چودھری ، طیارہ کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہے اور ایک بڑی تباہی ٹل گئی ۔ بتایاجاتا ہے کہ گولیاں متصلہ تہکل علاقہ کی طرف سے چلائی گئیں۔ واجد کے رفیق فلائٹ اسٹیوارڈاعجاز کو گولیوں کے3زخم آئے ۔ انہیں پشاور کے ہسپتال کو منتقل کردیا گیا جہاں ان کا آپریشن ہورہا تھا ۔، اسی دوران دنیا ٹی وی نے ایک مسافر کے حوالہ سے بتایا کہ’’طیارہ جب لینڈنگ کرنے ہی والا تھا کہ ہم نے فائرنگ کی آوازیں سنیں اور طیارہ میں اچانک گڑ بڑ مچ گئی‘‘۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نجیب الرحمن بگھوی نے بتایا کہ طیارہ زمین سے تقریباً300فیٹ کی بلندی پر تھا کہ کسی نے اس پر ایک سب مشین گن یا ایک AK47رائفل سے فائرنگ کردی ۔ انہوں نے کہا کہ’’ طیارہ کی بحفاظت لینڈنگ کرانے کا سہرا پائلٹ کے سر جاتا ہے ‘‘۔ پشاور کے ایک سینئر پولیس عہدیدار محمد فیصل نے بتایا کہ فارنسک رپورٹ کے بموجب طیارہ پر اے کے47-سے8گولیاں چلائی گئیں ۔ طیارہ کے پچھلے حصہ پر ضرب لگی ۔ کسی بھی گروپ نے فوری طور پر اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ لیکن یہاں یہ بات بتادی جائے کہ طالبان عسکریت پسندوں ے ماضی میں طیران گاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ سال8جولائی کو لگ بھگ10دہشت گردوں نے اولڈ کراچی ایر پورٹ ٹرمنل بلڈنگ پر حملہ کردای تھا جس میں 29افراد ہلاک ہوگئے تھے اور سیکوریٹی فورسس نے تمام دہشت گردوں کو گولی ما رکر ہلاک کردیا تھا ۔ شمالی وزیر ستان میں بیرونی اور مقامی دہشت گردوں کے خالف فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں تمام طیران گاہوں پر سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کل رات طیران گاہ پشاور پر پی آئی اے طیاروں دہشت گردوں کے حملہ کے بعد پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا ۔، اس طیران گاہ سے آج پروازیں دوبارہ شروع ہوگئیں ۔ شہری ہوا بازی اتھاریٹی نے یہ بات بتائی ۔

Pakistan plane attacked in Peshawar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں