امریکہ مصر کے ساتھ کام کرنے کا پابند - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

امریکہ مصر کے ساتھ کام کرنے کا پابند - اوباما

صدر بارک اوباما نے مصر کے نئے صدر عبدالفتاح السیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں تیقن دیا کہ دونوں ممالک کے باہمی مفادات کے حوالہ سے وہ مشترکہ طور پر کام کرنے کا عہد کے پابند ہیں ۔ ٹیلی فونی بات چیت کے دوران اوباما نے مصری عوام کی سیاسی، معاشی اور سماجی خواہشات اور عزائم کے حصول کی کوششوں میں امریکی تعاون جاری رکھنے اور ان کے عالمی حقوق کے احترام کے پابند ہونے کے تیقن کا اعادہ کیا ۔ وائٹ ہاؤز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جواب میں عبدالفتاح السیسی نے اوباما کی جانب سے فون اور مبارکباد کے لئے اظہار تشکر اور اپنی حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ۔ وائٹ ہاؤز نے مزید بتایا کہ دونوں قائدین نے امریکہ اور مصر کے درمیان فوجی تعلقات جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے وقفہ وقفہ سے ربط قائم رکھنے سے بھی اتفاق کیا ۔ دریں اثناء اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نئے صدر کی حلف برداری کے دوران تحریر اسکوائر میں ایک خاتون پر جنسی حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ سوشل میڈیا پر اس کے ویڈیو کی اشاعت ہورہی ہے ۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ترجمان جنیفر ساکی نے بتایا کہ دل دہلا دینے والا ویڈیو ہماری بھی نظر سے گزرا اور مصری عوام کی طرح ہم بھی اسے دیکھ کر صدمہ سے دوچار ہوئے ۔، یہ واقعہ نہ صرف مصری عوام اور امریکہ بلکہ عالمی برداری کے لئے بھی انتہائی تشویشناک ہے ۔ خاتون کے ساتھ جنسی تشدد پر مصر کا رد عمل بھی ہماری نظر سے گزرا تاہم بیان ہی کافی نہیں۔ ہم حکومت مصر سے جنسی ہراسانی سے متعلق نئے قانون کے تحت خاطیوں کے ساتھ سخت تر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ساتھ ہی مصر میں جنسی تشدد کے جڑسے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اور موثر اقدامات اور خواتین کے خلاف حملہ کرنے والوں کو سخت ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Obama reiterates US support for Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں