شامی باغیوں کی تربیت کے لئے 500 ملین ڈالر فنڈ کی تجویز - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

شامی باغیوں کی تربیت کے لئے 500 ملین ڈالر فنڈ کی تجویز - امریکہ

واشنگٹن
اے ایف پی
وائٹ ہاؤز نے برسر پیکار شامی باغیوں کو اسلحہ اور جنگی سازوسامان سے لیس کرنے اور ان کی تربیت کے لئے قانون سازوں سے500ملین ڈالر منظور کئے جانے کی درخواست کی ہے ۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عنقریب شام کی لڑائی میں امریکہ کے رول میں وسعت آجائے گی جب کہ خانہ جنگی کے اثرات اب عراق پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں ۔، اوباما انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واضح اشاروں اور سینٹر میکین جیسے قانون سازوں کی جانب سے مہینوں سے جاری دباؤ کے بعد وائٹ ہاؤز نے آج صاف انداز اور واضح الفاظ میں کہا کہ انتظامیہ، اعتدال پسند شامی اپوزیشن کے ساتھ تعاون میں وسعت و اضافہ کا خواہاں ہے ۔،5لین ڈالر کی درخواست درحقیقت 1.5بلین ڈالر پر مشتمل آر ایس آئی کا ایک حصہ ہے ۔ 1.5بلین ڈالر دراصل شام کے ہمسایہ ممالک عراق ، اردن ، لبنان اور ترکی کے استحکام اور پناہ گزیوں کی مہمان نوازی کرنے والی برادریوں کے ساتھ تعاون کے لئے مختص ہے ۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے قبل ازیں شام کے حدود میں القائم سرحدی راہ داری پر شامی فضائیہ کے حملوں کا خیر مقدم کیا تھا جو اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ وہ بھی یہ باور کرتے ہیں کہ شام اور عراق مشترکہ خطرات سے دوچار ہیں اس علاقہ پر دولت اسلامی عراق و لیوانت کا قبضہ ہے ۔ امریکہ کی جانب سے مجوزہ فنڈ سے شامی مسلح اپوزیشن کے عناصر کو شامی عوام کے دفاع میں تعاون ، اپوزیشن کے زیر کنٹرول کو مستحکم بنانے ، ضروری(بنیادی) خدمات کی فراہم میں سہولتیں ، دہشت گردی کے خطرات سے مقابلہ اور بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کرنے کے لئے حالات اور ماحول سازگار بنانے میں مدد ملے گی ۔ وائٹ ہاؤز سے جاری بیان پر تاہم دمشق کے حلیف ماسکو نے اپنی مخالفت اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ500ملین ڈالر کو بہتر طور پر ساتعمال میں لانے کی تنجائش اور مواقع موجود ہیں ۔، امریکی، حالات اور ماحول کو اپنے موافق بنانے درپے ہیں۔ وہ سیاسی حل تلاش کرنے کے بجائے شعلوں کو ہوا دینے کے قائل ہیں ۔، روسی مشن میں ایک استقبالیہ کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر وٹالی چرکن نے ان احساسات کا اظہار کیا ۔ اس سے علیحدہ ایک بیان میں نیشنل سیکوریٹی کونسل کی خاتون ترجمان کیٹلین ہیڈن نے کہا کہ فنڈ کی فراہمی سے اعتدال پسند شامی اپوزیشن کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی جو اوباما انتظامیہ کی دیرینہ خواہش ہے ،۔ علاوہ ازیں مسلح باغیوں کے ساتھ پنٹگان کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوگا۔

Barack Obama seeks $500m to fund moderate Syrian rebels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں