پشاور میں پاکستانی طیارہ پر حملہ کے لئے طالبان گروپ ذمہ دار - انٹلیجنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

پشاور میں پاکستانی طیارہ پر حملہ کے لئے طالبان گروپ ذمہ دار - انٹلیجنس

اسلام آباد
پی ٹی آئی
طالبان سے وابستہ ایک کم معروف ممنوعہ تنظیم نے پشاور میں ایک طیارہ کوAK-47سے نشانہ بنایا تھا ۔ ایک انٹلیجنس عہدیدار نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے یادہانی کرائی کی اس حملہ میں ایک خاتون مسافر ہلاک اور عملہ کے کئی ارکان زخمی ہوگئے تھے ۔ منگل کی شب کے حملہ کے بعد خوف و ہراس کے ماحول میں کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے شورش زدہ شمال مغربی شہر کو پروازیں معطل کردی تھیں جن میں ایمیرٹس اور اتحاد ایر لائنز شامل ہیں ۔ پاکستان انٹر نیشنل ایر لائنز کا طیارہ لینڈنگ کرنے ہی والا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا ۔ طیارہ میں180مسافرین سوار تھے ، جو ریاض سے پشاور آرہے تھے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس حملہ کے لئے پشاور کے قریب درہ آدم خیل میں سرگرم اور طالبان سے وابستہ طارق جید ار گروپ ذمہ دار ہے ۔ عسکریت پسندوں نے مضافاتی علاقہ سلیمان خیل میں ایک اسکول کی چھت سے طیارہ پر فائرنگ کی تھی ۔گرما تعطیلات کے سبب اسکول بند تھا لہذا عسکریت پسندوں کو اس میں ہتھیاروں کے ساتھ داخل ہوکر چھت تک پہنچنے میں کوئی دشواری پیش نہیںآ ئی ۔ اسلحہ ماہرین کی ابتدائی رپورٹس میں بتایاگیا تھا کہ حملہAK-47سے ہوا تاہم عسکریت پسندوں نے اس کو ایک اور نال سے لیس کردیا تھا ۔ یہ کام درہ آدم خیل میں ہوا ہجاں اسلحہ تیار کرنے والی کئی فیکٹریاں موجود ہیں۔ درایں اثناء ایک اور نامعلوم عسکریت پسند گروپ نے اس حملہ می ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان القاعدہ گروپ کے سربراہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے یوسف رضا مجاہد نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وضاحت کی کہ طالبان کے خلاف سیکوریٹی فورسیز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف یہ ہماری انتقامی کاروائی تھی ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ ان کا گروپ باجوڑ قبائلی علاقہ میں سرگرم ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور واقعہ میں ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ چہار شنبہ کو تلاشی کارروائیوں کے دوران گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا کہ وہ بے قصور تھے ۔

Pak Taliban group blamed for plane attack in Peshawar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں