4/جون کولکاتا ایس۔این۔بی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو شمالی بنگال کے دورہ پر ہیں، نے شمال میں ترقیاتی کاموں میں پچھڑے پن کے لئے سیاسی جماعتوں کے رویہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ شمالی بنگال میں قدرتی خوبصورتی کے انتہا ہے مگر اس کے باوجود یہ علاقہ پچھڑا پن ہے ۔ ممتا بنرجی نے ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک صرف سیاحت کی بنیاد پر ترقی یافتہ ہیں ۔ جب ہمارے پاس ان سے زیادہ خوبصورت علاقے ہیں تو پھر ہم کیوں پسماندگی کے شکار ہیں ، سیاست دانوں کے غلط رویہ نے اس علاقہ کو پسماندہ بنادیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارے پاس ہزاروں کلو میٹر میں پھیلے جنگل ، ہریالی اور جانور ہیں۔ مگر نہیں ہے تو کام کرنے کی ذہنیت ، حسد اور گندی ذہنیت کی وجہ سے ترقی یافتہ نہیں ہورہے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ شمالی بنگال کو ایک طویل عرصے نظر انداز کردیا گیا ہے۔ گندی سیاست نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کررکھی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت پورے بنگال کی ترقی کے عہد پر قائم ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس علاقے کی ترقی اسی وقت ہوسکتی ہے جب یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ جلپائی گوڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کا بنچ قائم کیا جائے تاکہ اس علاقے کے باشندوں کو طویل سفر کی مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں