مظفر نگر فساد - مملکتی وزیر کے بشمول 60 افراد پر مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

مظفر نگر فساد - مملکتی وزیر کے بشمول 60 افراد پر مقدمہ

مظفر نگر فساد کے سلسلہ میں ضلع حکام نے امتناعی احکام کی خلاف ورزی کے لئے مملکتی وزیر برائے زراعت سنجیو بلیان اور دیگر60کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندر منی ترپاٹھی نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ61افراد بشمول بلیان،2بی جے پی ارکان پارلیمنٹ بھرتیندو سنگھ اور حکم سنگھ ، بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم اور سریش رانا، کھاپ قائدین نریش ٹکیٹ اور ہری کشن سنگھ مالک کے خلاف کل ایک کیس درج کیا گیا تھا ۔ ان پر امتناعی احکام کی خلاف ورزی اور کمیونٹی پنچایتوں میں جو گزشتہ سال31اگست اور 7ستمبر کو منعقد ہوئی تھیں اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ پنچایتوں پر پابندی کے ضلع حکام کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزمین نے ضلع کے کاوال واقعہ پر ناگلا مدور میں دو پنچایتیں منعقد کی تھیں ۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت16جولائی کو مقرر کی ہے۔

Muzaffarnagar riots: Case against MoS, 60 others

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں