مشرف کے سفر کا مسئلہ - سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

مشرف کے سفر کا مسئلہ - سندھ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد
پی ٹی آئی
حکومت پاکستان نے آج سندہ ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے سفر پر سے امتناع اٹھادیا تھا ۔ یہ امتناع سال گزشتہ نافذ کیا گیا تھا ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سندھ ہائی کورٹ کی رولنگ کے خلاف پاکستان سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ حکومت70سالہ مشرف کے سفر پر عائد کردہ امتناع برخاست کردے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ پنجشنبہ کو ایک مختصر رولنگ جاری کرتے ہوئے نواز شریف حکومت کو ہدایت دی تھی کہ مشرف کا نام اکزٹ کنٹرول فہرست(ای سی ایل) سے نکال دیاجائے ۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کرنے کے لئے15دن کی مہلت بھی دی تھی۔ حکومت نے اپنی اپیل میں سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دینے کی اجازت نہ دی جائے ۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ اگر مشرف کو ملک سے جانے کی اجازت دی گئی تو وہ پھر کبھی واپس نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں پاکستان میں غداری کے مقدمہ کا سامنا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ پرویز مشرف ، پاکستان میں عام انتخابات سے قبل سال گزشتہ مارچ میں واپس آئے تھے ۔ اس طرح ان کی4سالہ از خود جلا وطنی ختم ہوئی ۔ انہیں پاکستان میں کئی مقدمات بشمول غداری کے مقدمہ کا سامنا ہے ۔ اس سلسلہ میں انہیں گھر پر نظر بند رکھا گیا تھا اور بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا ۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست داخل کرتے ہوئے التجا کی تھی کہ ان کا نام ای سی ایل سے حذف کردیاجائے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنی علیل ماں کی مزاج پرستی کے لئے جاسکیں ۔ پرویز مشریف ، پاکستان کی تاریخ میں پہلے وہ فوجی حکمرں ہیں جن پر عدالت میں مقدمہ چلایاجارہا ہے ۔ انہوں نے تمام الزامات منسوبہ بشمول غداری کے الزام کو مسترد کردیا ہے ۔ خاطی قرار دئیے جانے کی صورت میں انہیں سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے ۔ ان کے خلاف مقدمہ نے سیویلین قیادت کوعملاً فوج کے بالمقابل لا کھڑا کیا ہے ۔ پرویز مشرف نے1999تا2008حکومت کی تھی ۔ موخر الذکر سال میں انہیں سبکدوش ہونے پر مجبور کردیا گیا تھا۔

Musharraf ECL issue: Govt challenges SHC's decision in SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں