امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے ستمبر میں مودی کا امکانی خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے ستمبر میں مودی کا امکانی خطاب

نئی دہلی/واشنگٹن
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی رواں برس ستمبر میں دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرسکتے ہیں ۔ امریکی کانگریس کی جانب سے موصولہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ایوان نمائندگان کی بیرونی امور کمیٹی کے صدر نشین ایڈرائس نے ایوان کے اسپیکر جان بوہنر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مودی کو مشترکہ سشن سے خطاب کے لئے مدعو کئے جانے کی تجویز پیش کی ۔ مودی کو جنہیں2002ء گجرات فسادات کے پیش نظر امریکی ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا ، بی جے پی لیڈر کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ ماہ بارک اوباما نے اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔ رائس نے اپنے مکتوب میں بوہنر سے کہا کہ یہ بات قابل فہم ہے کہ ہندوستان جنوبی ایشیاء میں امریکہ کا ایک کلیدی ساتھی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اوباما کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ 21ویں صدی میں ہند۔ امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے ۔ اس مکتوب پر دستخط کرنے والے دونوں ارکان پارلیمنٹ کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے ۔ ری پبلکن پارٹی کے چند ارکان پارلیمنٹ نے2013کے اوائل میں مودی سے ملاقات کی تھی اس وقت تک بی جے پی نے انہیں وزارت عظمیٰ کا امیدوار بھی نہیں بنایا تھا ۔ اگر مودی امریکی کانگریس کے مشترکہ ایوان سے خطاب کرتے ہیں تو یہ اعزاز پانے والے ہندوستان کے چھٹویں وزیر اعظم بن جائیں گے ۔

Modi likely to address joint session of US Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں