جموں و کشمیر میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا مطالبہ - ایل جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

جموں و کشمیر میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا مطالبہ - ایل جے پی

جموں و کشمیر میں احتساب کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) نے آج الزام عائد کیا ہے کہ سولار لائٹس اور ڈیری فارمس کی تقسیم میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں ۔ ایل جے کے قومی صدر(ییوا) سنجے سراف نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم ایک کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں جو انتظامیہ سے بدعنوان افراد کو جڑسے نکال پھینکنے میں مدد کرے گا ۔ سراف نے کہا کہ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ گنڈر بل میں ہزاروں سولار لائٹس 40فیصد سبسیڈی پر تقسیم کی گئی ہیں ۔ اس حلقہ کی ایوان میں چیف منسٹر عمر عبداللہ نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہاں سولار لائٹ کہیں نظر نہیں آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وادی کشمیر میں ڈیری فارمس قائم کرنے قرض اور سبسیڈی فراہم کی لیکن ڈیری فارمس کہیں نظر نہیں آتے ۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ روزانہ دودب کے ہزاروں پیاکٹس ملک کے دیگر علاقوں سے منگوائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ڈیری فارمس کے لئے25تا35فیصد سبسیڈی اور مالیاتی اداروں سے قرض دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

LJP demands inquiry into distribution of solar lights, dairy farms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں