Malaysia says Cadbury chocolates free from pork
ملایشیائی اسلامی ادارہ نے وضاحت کی کہ کیڈ بری چاکلیٹس کو خنزیر(سور) کے ڈی این اے سے پاک بنایا گیا ہے ۔ ادارہ کی جانب سے اس وضاحت کے بعد بعض مسلم تنظیموں اور گروپس کی برہمی کافور ہوئی ، جنہوں نے کیڈ بری کی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔ وزارت صحت نے قبل ازیں بتایا تھا کہ دو اقسام کی کیڈ بری چاکلیٹس میں خنزیر کے ڈی این اے شامل پائے گئے ہیں ، جس کے بعد کمپنی نے بازار سے ان مصنوعات کو واپس لے لیا تھا، ملایشیائی اسلامی دیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے آج وضاحت کی کہ کیڈ بری کی فیاکٹری سے 11نوعیتوں کی مصنوعات کے نمونے حاصل کر کے انہیں لیباریٹری ٹسٹ کے لئے روانہ کیا گیا ۔ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ کیڈ بری کا ڈیری ملک ہینر لنٹ اور ڈیری ملک روسٹ المنڈ بار خنزیر سے بالکل پاک ہے ۔ اسلامی ڈپارٹمنٹ عہدیداروں نے بتایا کہ قبل ازیں حاصل نمونوں میں ایسے اجزاء شامل ہوسکتے تھے کیونکہ انہیں راست طور پر فیاکٹری سے حاصل نہیں کیا گیا تھا ۔ تنازعہ نے اسلامی تنظیموں کو اس قدر برہم کردیا تھا کہ انہوں نے برطانوی کمپنی پر ملایشیائی مسلمانوں کا ایمان کمزور کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں