مہاراشٹرا میں ڈانس بارس پر پابندی کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

مہاراشٹرا میں ڈانس بارس پر پابندی کا فیصلہ

Maharashtra-bans-bar-dance
ممبئی اور مہاراشٹرا کے دوسرے حصوں ڈانس بارس پر پابندی برقرار رہے گی اور اسے3اسٹار اور5اسٹار ہوٹلس تک وسعت دی جائے گی ۔ ریاستی کابینہ نے آج اس سلسلہ میں ایک ترمیمی بل کے مسودہ کو منظوری دے دی ۔ یہ اقدام ہزاروں ڈانسر اور اس کام سے وابستہ دوسرے افراد کے لئے دھکا ہے جنہیں گزشتہ سال سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کے بعد اپنی آمدنی کے ذرائع بحال ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی ۔ نئے بل میں ڈانس بار امتناع قانون میں ترمیم کرتے ہوئے اس قانونی نقائص کو دور کیا گیا جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے ڈانس بار کو پ ابندی کے2005کے ریاستی حکومت کے ایک حکم کو کالعدم قرار دیا تھا ۔ اس ترمیم کے بموجب 3اسٹار اور 5اسٹار ہوٹلس میں بھی ناچ کے پروگرامس پر پابندی ہوگی سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ یہ فیصلہ قانون کی دفعہ31اور32میں ترمیم کے لئے ریاست کے محکمہ داخلہ کی تجویز کیا گیا ہے ۔ 2005کے متنازعہ اقدام میں ریاست کے بارس میں ناچ کے پروگرامس پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن3اسٹار اور5اسٹار ہوٹلس کو اس قانون سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔ حکومت اس وقت اس امتیاز کا دفاع نہیں کرسکی تھی ۔جب اس پابندی کو سپریم کورٹ میں چیالنج کیا گیا تھا اور گزشتہ سال جولائی میں عدالت نے ریاستی حکومت کے حکم کو کالعدم کرنے سے متعلق بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھا تھا ۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ پابندی امتیازی ہے اور اس سے روزی روٹی حاصل کرنے کی دستوری حق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ بعض ڈانسرس بارس کو لائسنس ملنے کے بعد اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔

Maharashtra Cabinet passes law banning dance bars in state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں