کولکاتا میں سب سے زیادہ سگریٹ کا استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

کولکاتا میں سب سے زیادہ سگریٹ کا استعمال

Kolkata-smokes-most-cigarettes
ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندستان میں سگریٹ کا سب سے زیادہ استعمال کولکتہ میں ہوتا ہے جہاں اوسطاً ایک شخص9سے10سگریٹ پیتا ہے ،۔ ممبئی میں ایک شخص اوسطاً6سے7سگریٹ پیتا ہے آئی سی آئی سی آئی لومبارڈ توباکو کنزمشن بیبٹس 2014کے سروے کے مطابق کولکتہ میں44فیصد افراد نے گزشتہ2تین برسوں میں ان کے سگریٹ کے استعمال میں اضافہ کی بات کہی اور وہ ایک ہفتہ میں سگریٹ پر348روپے خرچ کرتا ہے ۔ سروے رپورٹ میں کہا کہ زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ سگریٹ پینے سے تناؤ دور ہوتا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ کولکتہ کے لوگ کام کے دوران یا کام کے بعد زیادہ سگریٹ پیتے ہیں۔ تمباکو کے استعمال کے برے اثرات کے بارے میں شعور کے تعلق سے93فیصد افراد نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ تمباکو چبانے اور پینے سے پھیپھڑوں ، منہ یا حلق کا کینسر ہوتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ94فیصد افراد نے کبھی بھی سگریٹ چھوڑنے کی کوشش نہیں کی اور 64فیصد افراد میں کبھی کوئی صحت بیمہ پالیسی نہیں ہوئی۔

Kolkata reports highest number of cigarette smokers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں